رواں سال کا آخری سورج گرہن 14 اکتوبر کو ہو گا

رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 14 اکتوبر کو ہوگا۔

اس گرہن کو رِنگ آف فائر کا نام دیا گیا ہے، کیونکہ اس کے دوران چاند سورج کو اس طرح چھپائے گا. کہ اس کا بیرونی حصہ ایسے دکھائی دے گا جیسے کوئی رِنگ یا چھلا ہو۔

  اس سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں ہو گا. بلکہ صرف شمالی اور جنوبی امریکا میں ہی اسے دیکھنا ممکن ہو گا۔

14 اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 35 منٹ پر گرہن کا آغاز ہوگا. اور 15 اکتوبر کی شب 2 بج کر 25 منٹ پر اس کا اختتام ہو گا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.