فیصل آباد: خاتون کی 20 لاکھ روپے مالیت کی اشیاء سول ایوی ایشن نے تلاش کرکے حوالے کردیں

فیصل آباد ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے عملے نے خاتون مسافر کی ٹیکسی میں گم ہوجانے والی 20 لاکھ روپے مالیت کی اشیاء تلاش کرکے انہیں پہنچا کر فرض شناسی کی مثال قائم کردی۔

فيصل آباد

پاکستان سول ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق۔ فيصل آباد ميں خاتون مسافر علینہ زین دبئی سے فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 343 سے فیصل آباد ایئرپورٹ پہنچی تھیں۔

خاتون مسافر جلد بازی میں اپنا قیمتی بیگ ایئرپورٹ سے لی گئی۔ ٹیکسی میں بھول کر گھر چلی گئیں یہ ٹیکسی خاتون کے خاوند نے بک کروائی تھی۔

سی اے اے منیجر فیصل آباد ایئرپورٹ انور ضیا اور سی اے اے ۔کی آئی ٹی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج بالخصوص سی اے اے۔ کار پارکنگ سسٹم فوٹیج اور ایف آئی اے۔ نادر اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اداروں کے تعاون سے ٹیکسی ڈرائیور کا کھوج لگایا اور تمام اشیاء بحفاظت برآمد کرلیں۔

خاتون مسافر کا بیگ سی اے اے کے فيصل آباد ميں عملے نے چیک کیا۔ تو اس میں 4 ہزار 600 امریکی ڈالر، 2 ہزار 600 اماراتی درہم، ایک آئی فون 13 اور قیمتی لیپ ٹاپ موجود تھا۔

بعدازاں مسافر علینہ زین۔ کو فیصل آباد ایئرپورٹ پر ان کی قیمتی اشیا غیر ملکی کرنسی اور دیگر اشیاء ان کے حوالے کردی گئیں۔

خاتون مسافر بیگ سے ملنے والی غیر ملکی۔ کرنسی لیپ ٹاپ اور آئی فون اشیا کی مجموعی مالیت 20 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

خاتون مسافر نے ایمانداری اور فرض شناسی کے مثال قائم کرنے پر سی اے اے فیصل آباد ایئرپورٹ ٹیم کی خدمات کو بےحد سراہا۔

خاتون مسافر نے ٹیکسی ڈرائیور کیخلاف قانونی چارہ جوئی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.