دانتوں سے 6 گاڑیاں کھینچ کر یوکرینی شہری کے 2 ورلڈ ریکارڈ

دمیترو ہرونسکی نامی ایک یوکرینی شہری نے دانتوں سے گاڑیاں کھینچ کر 2 گینیز ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر موجود اپنے آفیشل پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں ایک آدمی. کو اپنے دانتوں کی مدد سے گاڑیاں کھینچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ دمیترو ہرونسکی نے پہلا ریکارڈ اپنے نام کرنے کے لیے دانتوں سے 6 گاڑیاں ڈرائیورز سمیت کھینچیں جن کا کل وزن 7603 کلو تھا۔

ان گاڑیوں میں اسٹیئرنگ وِیل پر ڈرائیورز کو ان کی سیدھ برقرار رکھنے کے لیے بٹھایا گیا. کیونکہ گاڑیاں نیوٹرل تھیں۔

دمیترو ہرونسکی نے دوسرا ریکارڈ اپنے نام کرنے کے لیے. دانتوں سے گاڑی کھینچ کر کم وقت میں 30 میٹر کا فاصلہ طے کرنے کی کوشش کی اور 15.63 سیکنڈ میں 1040 کلو وزنی ٹیکسی کو مطلوبہ فاصلے تک کھینچا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پہلا والا ریکارڈ آسٹریلیا کے ٹرائے کونلے میگنسن کے پاس تھا. جنہوں نے 2021ء میں اپنے دانتوں سے 5 کاریں کھینچیں جبکہ دوسرا ریکارڈ شام کے صالح یزان کے پاس تھا. جنہوں نے 2022ء میں 18.13 سیکنڈ میں 30 میٹر کار کو کھینچا تھا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.