92 سالہ میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک رواں برس پانچویں شادی کے لیے تیار

92 سالہ میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک نے روس سے تعلق رکھنے والی اپنی گرل فرینڈ سے منگنی کر لی ہے جس کی تصدیق اُن کی ٹیم کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے۔

گذشتہ کئی مہینوں سے یہ اطلاعات گردش کر رہی تھیں کہ روپرٹ مرڈوک اپنی 67 سالہ روسی گرل فرینڈ ایلینا زوکووا کے ساتھ کسی رشتے میں جُڑنے والے ہیں۔

ایلینا زوکووا پیشے کے لحاظ سے مالیکیولر بائیولوجسٹ ہیں۔

دونوں کی شادی رواں برس امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع روپرٹ مرڈوک کے. موراگا وائن یارڈ میں ہو گی۔ یہ 92 سالہ روپرٹ مرڈوک کی پانچویں شادی ہو گی۔

خیال رہے گذشتہ برس روپرٹ مرڈوک نے ’فاکس‘ اور ’نیوز کور‘ کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اس شادی کے حوالے سے سب سے پہلی خبر امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی جانب سے دی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ یہ شادی رواں سال جون میں متوقع ہے. جس کے لیے مہمانوں کو دعوت نامے بھی ارسال کر دیے گئے ہیں۔

سابقہ گرل فرینڈ

اس سے قبل آسٹریلیا میں پیدا ہونے والے روپرٹ مرڈوک اپنی سابقہ گرل فرینڈ این لیزلی سمتھ کے ساتھ رشتے میں منسلک تھے،لیکن دونوں کی منگنی اپریل 2023 میں ٹوٹ گئی تھی، جس کے بعد 92 سالہ میڈیا ٹائیکون کی ایلینا کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں سامنے آئی تھیں۔

کہا جا رہا ہے کہ روپرٹ مرڈوک اور ایلینا کی ملاقات میڈیا ٹائیکون کی سابقہ اہلیہ کی جانب سے منعقد کی گئی. ایک کاروباری پارٹی میں ہوئی تھی۔

روپرٹ مرڈوک کی سابق اہلیاؤں کی فہرست میں آسٹریلین فلائٹ اٹینڈنٹ پیٹریشیا بوکر، صحافی اینا مان، ونڈی ڈینگ اور امریکی ماڈل اور اداکارہ جیری ہال شامل ہیں۔

اس سے قبل ایلینا کی شادی روسی ارب پتی الیگزینڈر زوکوف کے ساتھ ہوئی تھی۔ اُن کی بیٹی داشا بھی کاروبار سے منسلک ہیں اور سنہ 2017 تک وہ روسی کاروباری شخصیت رومن ابرامووچ کی اہلیہ تھیں۔

روپرٹ مرڈوک نے اپنے کیریئر کا آغاز 1950 کی دہائی میں آسٹریلیا میں کیا تھا اور 1969 میں انھوں نے برطانیہ میں ’نیوز آف دی ورلڈ‘ اور ’دا سن‘ اخبار خرید لیے تھے۔

اس کے بعد انھوں نے متعدد امریکی جریدے خریدے، جس میں ’نیو یارک پوسٹ‘ اور ’.وال سٹریٹ جنرل‘ بھی شامل تھے۔

فاکس نیوز

سنہ 1996 میں انھوں نے ’فاکس نیوز‘ کی بنیاد رکھی. جو آج امریکہ میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا نیوز چینل ہے۔

سنہ 2013 میں انھوں نے ’نیوز کور‘ کی بنیاد رکھی گئی. جس کے ذریعے روپرٹ مرڈوک سینکڑوں مقامی، قومی اور بین الاقوامی میڈیا کمپنیوں کو کنٹرول کرتے تھے۔

ان کا کیریئر تنازعات سے پاک نہیں ہے۔ اُن کے کیریئر پر ایک بڑا دھبہ اس وقت لگا. جب برطانیہ میں ’فون ہیکنگ سکینڈل‘ منظرِ عام پر آیا۔ اطلاعات کے مطابق ان کے ادارے ’نیوز آف دی ورلڈ‘ نے قتل ہونے ایک طلبہ کے وائس میل پیغامات ہیکنگ کے ذریعے سُنے۔

گذشتہ برس ستمبر میں روپرٹ مرڈوک نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی میڈیا کمپنیوں. میں مرکزی عہدوں سے استعفیٰ دے رہے ہیں اور اس کا کنٹرول اپنے صاحبزادے لیکلن کے حوالے کر رہے ہیں. جو بعد میں فاکس اور نیوز کور کے چیئرمین بن گئے۔

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق روپرٹ مرڈوک کی نئی. شادی سے ان کے کاروباروں کے مستقبل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا. کیونکہ ان کے تمام کاروبار ایک ٹرسٹ کے ذریعے چلتے ہیں. جو ان کے چاروں بچوں کے نام پر ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.