پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

چاند

پاکستان میں رمضان المبارک 1444ھ کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ 23 مارچ بروز جمعرات کو ہوگا۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

پشاور میں ہونے والے اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔

چاند

اجلاس میں مرکزی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے ارکان بھی شریک تھے۔

محکمہ فلکیات، موسمیات اور محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک تھے۔

دوسری جانب بھارت اور بنگلہ دیش میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، وہاں پہلا روزہ 24 مارچ بروز جمعہ کو ہوگا۔ سعودی عرب میں کل سے پہلا روزہ ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان کے آغاز پر قوم اور عالم اسلام کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ رمضان خود احتسابی، پابند زندگی گزارنے اور قربانی کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ ہمیں رمضان کی برکات سے مستفید ہونے کی توفیق عطا کرے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.