برطانیہ: سرکاری اخراجات میں 35 ارب پاؤنڈ کٹوتی، 25 ارب پاؤنڈ کے نئے ٹیکسز

برطانیہ کی معيشت مشکلات ميں ہے

برطانیہ کے وزیر خزانہ جیریمی ہنٹ 17 نومبر کو ٹیکس بڑھانے اور سرکاری اخراجات میں کٹوتیوں کے منصوبے کا اعلان کریں گے۔

برطانوی اخبار کے مطابق حکومتی ۔اخراجات میں 35 ارب پاؤنڈ۔ کی کٹوتی جبکہ 25 ارب پاؤنڈ کے نئے۔ ٹیکس لگائے جانے کا امکان ہے۔

رشی سوناک کی پیشرو لز ٹرس نے ایسے معاشی منصوبوں کا آغاز کیا تھا۔ جس سے حکومتی قرضوں میں مزید اضافہ ہوا۔

وزیر خزانہ ہنٹ اور وزیراعظم رشی سوناک برسراقتدار آنے کے صرف ایک ہفتے بعد ہی سرکاری اخراجات میں کمی اور ریونیو بڑھانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ ہنٹ نے اپنے اسٹاف سے بات کرتے ہوئے کہا تھا۔ کہ وہ 50 سے 60 ارب پاؤنڈ کے منصوبے پر فوری کام کرنا چاہتے ہیں تاکہ معیشت مستحکم ہوسکے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.