تمنا بھاٹیہ پرستار کی طرف سے شادی کے سوال پر خفا ہوگئیں

بھارت کی خوبرو اداکارہ تمنا بھاٹیہ پرستار کی طرف سے شادی کے سوال پر خفا ہوگئیں۔

ایک ایونٹ میں پرستار نے سوال کیا کہ آپ شادی کب کر رہی ہیں؟ کیا تامل لڑکوں کو موقع مل سکتا ہے؟

تمنا بھاٹیہ اس سوال پر سخت نالاں ہوئیں، انہوں نے کہا کہ میرے والدین بھی مجھ سے یہ سوال نہیں پوچھتے۔

بعد ازاں اسی تقریب میں ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں اپنے لیے اچھا لڑکا مل گیا ہے؟

تمنا نے جواب دیا کہ میں اس وقت اپنی زندگی میں بہت خوش ہوں۔

خیال رہے کہ اداکارہ ان دنوں ‘لسٹ اسٹوریز 2’ میں ساتھ کام کرنے والے وجے ورما کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہی ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.