بھارتی کپتان کی آئی سی سی ریفریز پر تنقید

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد آئی سی سی میچ ریفریز پر تنقید کی ہے۔

پریس کانفرنس میں روہت شرما نے ٹیسٹ میچ کی پِچ پر براہ راست تنقید نہیں لیکن انہوں نے ساتھ ساتھ بھارتی پِچوں پر ہونے والی تنقید کے خلاف بھی دل کی بَھڑاس نکال دی۔

روہت شرما نے کہا کہ جب آپ یہاں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے آتے ہیں. تو آپ ٹیسٹ کرکٹ کے بارے میں بات کرتے ہیں. جو ایک بہترین چیز ہے. اور پھر آپ کو اس کے ساتھ کھڑا بھی ہونا چاہیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے سابق اوپنر کرس براڈ بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلی جانے والی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے آئی سی سی کے میچ ریفری تھے اور کپتان روہت شرما کا ماننا ہے کہ آئی سی سی کی فہرست میں شامل ریفریز کو غیر جانبدار ہونا چاہیے۔

بھارتی کپتان نے پریس کانفرنس میں کافی جارحانہ انداز میں کہا کہ یہ ضروری ہے. کہ ہم ہر جگہ غیر جانبدار رہیں، خاص طور پر میچ ریفری، کچھ میچ ریفریز ہیں جنہیں اپنی نظریں اس بات پر رکھنے کی ضرورت ہے. کہ وہ پِچوں کی درجہ بندی کیسے کرتے ہیں۔

ورلڈ کپ فائنل کی پِچ

روہت شرما نے احمد آباد میں کھیلے گئے. ورلڈ کپ فائنل کی پِچ کو ’ایوریج‘ قرار دینے پر ناراضگی کا اظہار کیا. اور کہا کہ مجھے اب بھی یقین نہیں آرہا کہ ورلڈ کپ فائنل کی پِچ کو اوسط قرار دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فائنل میچ میں ایک بیٹر نے سنچری بنائی تھی تو وہ خراب پِچ کیسے ہو سکتی ہے؟

روہت شرما نے کہا کہ لہٰذا آئی سی سی اور میچ ریفریز کو اس پر غور کرنے افریقا کی ضرورت ہے، پِچوں کی درجہ بندی شروع اس بنیاد پر شروع کریں. جو وہ دیکھتے ہیں. نہ کہ میزبان ممالک کی بنیاد پر۔

بھارتی کپتان نے نیو لینڈز کی پِچ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے. کہ وہ اپنی آنکھیں اور کان کھلے رکھیں گے اور ان پہلوؤں پر غور کریں گے۔

روہت شرما نے کہا کہ ہمیں اس طرح کی پِچوں پر کھیلنے پر فخر ہے، میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں. کہ غیر جانبدار رہنا چاہیے۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ میں یہ دیکھنا چاہوں گا. کہ پِچ کی درجہ بندی کیسے کی گئی ہے، میں اسے ابھی دیکھنا چاہتا ہوں، میں چارٹ دیکھنا چاہتا ہوں. کہ وہ پِچوں کو کس طرح ریٹ کرتے ہیں۔

روہت شرما نے کہا کہ واضح طور پر ممبئی، بنگلورو، کیپ ٹاؤن، سنچورین، سب ہی مختلف جگہ ہیں جہاں موسم بھی الگ الگ ہیں، پچز خراب ہوتی ہیں۔

بھارتی کپتان کا مزید کہنا تھا. کہ میں اب کافی کرکٹ دیکھ چکا ہوں، میں نے کافی دیکھ لیا ہے. کہ یہ میچ ریفریز ان ریٹنگز کو کس طرح دیکھتے ہیں، مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے. کہ وہ کس طرح نوٹ کرنا چاہتے ہیں، انہیں نیوٹرل رہنا چاہیے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.