برطانوی ایتھلیٹ نے میراتھون جیت کر ایک ساتھ دو عالمی ریکارڈز توڑ دیے

چیلسی کے اسٹار اور الٹرا میراتھون رنر جوشوا پیٹرسن نے مسلسل 76 روز تک دوڑ لگانے کے ’41 ملین رن‘ چیلنج کو مکمل کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

جوش پیٹرسن کے اس میراتھون میں حصّہ لینے کا مقصد1 ملین پاؤنڈز اکٹھا کرنا تھا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق،جوشوا پیٹرسن نے ہفتے کے روز بکنگھم پیلس کے باہر یہ شاندار کارنامہ انجام دیا۔

اُنہوں نے یہ شاندار کامیابی دماغی صحت کے مریضوں کے لیے کام کرنے والے ایک خیراتی ادارے ’سمیریٹنز‘ کے لیے 1 ملین پاؤنڈز کا عطیہ جمع کرنے کی کوشش میں حاصل کی ہے۔

اُنہوں نے مسلسل برطانیہ کے 76 شہروں میں دوڑ لگائی. جس کا آغاز انورنس سے کیا. اور شہر ویسٹ منسٹر پر ختم کیا۔

مسٹر پیٹرسن نے تقریباََ 465 گھنٹے کے دوران 1,991.2 میل کا حیران کن فاصلہ طے کیا۔

اُنہوں نے مسلسل 76 شہروں میں دوڑ لگا. کر سب سے زیادہ 60 شہروں میں دوڑ  لگانے کا پچھلا ریکارڈ توڑ دیا۔

ریئلٹی اسٹار نے برطانیہ کے تمام 76 شہروں میں دوڑ لگا کر پہلا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.