ریاض میں سعودی پاک ٹیک نمائش کا انعقاد: پاکستانی پویلین توجہ کا مرکز

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ سعودی پاک ٹیک نمائش ’لیپ 2024‘ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹریز سے تعلق رکھنے والی 74 پاکستانی کمپنیوں نے شرکت کی اور دنیا کی کئی معروف کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کیے۔

ریڈیو پاکستان نے بدھ کو ایک رپورٹ میں کہا کہ چار سے سات مارچ تک جاری رہنے والی لیپ 2024. میں 800 وفود نے پاکستانی انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹری کی نمائندگی کی۔

اس ہائی پروفائل فورم کا اہتمام پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن نے. خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور ریاض میں پاکستانی سفارت خانے کے تعاون سے کیا تھا۔

اس سال ہونے والے عالمی میگا ایونٹ میں 183. ممالک سے ایک لاکھ 72 ہزار شرکا نے حصہ لیا۔

لیپ 2024 میں پاکستانی آئی ٹی انڈسٹری کا پویلین توجہ کا مرکز رہا. جہاں کا دورہ. دنیا بھر کی آئی ٹی کمپنیوں کے نمائندگان نے کیا۔

سافٹ ویئر اور آئی ٹی کمپنیوں

ریاض میں ہونے والے ٹیک ایکسپو میں پاکستانی. سافٹ ویئر اور آئی ٹی کمپنیوں نے سعودی عرب اور دیگر ممالک کی معروف آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ کئی معاہدے کیے۔

اس موقعے پر اپنے تاثرات میں سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے کہا. کہ سعودی پاک ٹیک ایکسپو میں اتنی بڑی تعداد میں پاکستانی کمپنیوں کی موجودگی آئی ٹی کے شعبے میں مشرق وسطیٰ. کے ساتھ مضبوط تعلقات کے امکانات کو واضح کرتی ہے۔

اسی ایکسپو کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیکنالوجی کے شعبے. میں معروف سعودی سرمایہ کار گروپ نے ایک پاکستانی کمپنی سپر نووا سلوشنز کے ساتھ معاہدہ کیا، جو ملک میں پلاننگ. اور بزنس سلوشنز فراہم کرنے والی ایک بڑی کمپنی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق اس شراکت داری کا اعلان لیپ ٹیک کنونشن کے موقع پر کیا گیا۔

سعودی عرب نے ملک میں ڈیجیٹل مہارتوں کی ترقی اور ٹیکنالوجی سٹارٹ اپس کے فروغ کے لیے 11.9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر رکھا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے). کے مطابق نمائش کی انتظامی کمیٹی کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ سعودی عرب کے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر انجینیئر عبداللہ السواحہ نے .’لیپ 24‘ نمائش کے افتتاح کے موقعے. پر اس سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔

تبصره

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.