اماراتی صدر شیخ محمد بن زید اور امریکی صدر جوبائیڈن کا ٹیلی فونک رابطہ

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان اور امریکا کے صدر جوبائیڈن کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں ملکوں کے صدور کے درمیان خطے. میں بڑھتے تشدد اور کشیدگی پر قابو پانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دوران مشرقِ وسطیٰ میں امن، استحکام اور سلامتی کےحصول کے لیے سیاسی امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

دونوں صدور نے تحمل اور کشیدگی فوری کم کرنے کے لیے رابطہ علاقائی اور بین الاقوامی ہم آہنگی پر بھی غور کیا۔

امریکی اور اماراتی صدور نے مشرق وسطیٰ. میں شہریوں کے تحفظ کو ترجیح دینے. اور انسانی امداد کی ترسیل قابل بنانے کے لیے محفوظ راہداری کھولنےکی ضرورت پر زور دیا۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے. کہا کہ موجودہ صورتحال سے علاقائی سلامتی. اور استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.