ایک تولہ سونے کی قیمت میں 7000 روپے کا بڑا اضافہ

قیمت
سونے کی قيمت ميں تاريخی اضافہ

ملک میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد آج پھر بڑا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 7000 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔

اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 2 ہزار 500 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 6000 روپے اضافے۔ کے بعد ایک لاکھ 73 ہزار 610 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا دام 6 ڈالر کم ہوکر 1936 ڈالر فی اونس ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.