انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں سستا ہو کر 324 روپے پر آگیا

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 307 روپے تک پہنچ چکا ہے

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں تنزلی کا سلسلہ جاری ہے، آج پھر ڈالر ایک روپے 46 پیسے مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں پاکستانی کرنسی مضبوط ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا. اور روپے کی قدر میں 0.48 فیصد تنزلی ہوئی۔

انٹربینک مارکیٹ. میں ڈالر ایک روپے 46 پیسے مہنگا ہو. کر 307 روپے 10 پیسے پر بند ہوا. جبکہ گزشتہ روز 305 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوا اور 324 روپے پر لین دین ہوئی جبکہ ایک روز. قبل اوپن مارکیٹ میں ڈالر 328 روپے پر بند ہوگیا تھا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں دوپہر تقریباً 12 بج کر 15 منٹ پر روپے کے مقابلے. میں ڈالر کی تجارت 307 روپے میں کی جا رہی تھی، جو مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ روز 305 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔

تاہم اوپن مارکیٹ میں گزشتہ روز کے 328 روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کمی کے بعد 324 روپے ریکارڈ کی گئی۔

الفا بیٹا کور کے چیف ایگزیکٹو خرم شہزاد نے بتایا. کہ آرمی چیف کی جانب سے اجلاس میں اسمگلنگ پر قابو پانے کی ہدایت کے بعد اوپن مارکیٹ میں کم ہوئی۔

گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا، ایک موقع پر. امریکی کرنسی 338 روپے تک پہنچ گئی تھی تاہم وہ 328 روپے پر بند ہوئی تھی۔

پاکستان میں اربوں کی ممکنہ غیر ملکی سرمایہ کاری کی خبروں کو مارکیٹ میں قریب سے دیکھا گیا. اور کرنسی ڈیلرز نے کہا کہ اس دعوے سے مارکیٹ اگلے چند روز تک پُرسکون رہے گی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.