چیئرمین پی سی بی کی امریکی قونصل جنرل کو پی ایس ایل کا میچ دیکھنے کی دعوت

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سے امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز نے ملاقات کی۔

اس موقع پر محسن نقوی نے امریکی قونصل. جنرل کو پی ایس ایل کا میچ دیکھنے کی دعوت دی. جبکہ امریکی قونصل جنرل نے چیئرمین پی سی بی کو کرکٹ بال کا تحفہ دیا۔

امریکی قونصل جنرل نے چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے پر مبارک باد دی. اور پی ایس ایل کے انعقاد کو سراہا۔

کرسٹن ہاکنز نے ڈپلومیٹک انکلیو میں قونصلیٹ کے لیے اراضی کے لیے. اقدامات پر نگراں وزیر اعلیٰ کی تعریف. کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی قیادت میں پنجاب کی ٹیم نے ڈیلیور کیا ہے۔

محسن نقوی نے امریکی قونصل جنرل کو اسپتالوں. کی اپ گریڈیشن سے متعلق رپورٹ پیش کی، امریکی قونصل جنرل نے اسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے پروگرام کو سراہا۔

امریکی قونصل جنرل کا کہنا ہے. کہ لاہور میں بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کا دورہ کیا، یہ اچھا اقدام ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ امریکا میں ہو رہا ہے، امید ہے پاکستانی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.