کوئی غلط کمنٹ کرے تو لگتا ہے کسی نے میری بہن کو چھیڑ دیا، مومنہ اقبال

معروف ماڈل و اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا ہے کہ جب کوئی شخص ان کی سوشل میڈیا پوسٹ پر کوئی غلط کمنٹ کرتا ہے تو انہیں ایسا لگتا ہے کہ کسی نے ان کی بہن کو چھیڑ دیا اور وہ بھائی بن کر اپنی بہن کا دفاع کرتی ہیں۔

اداکارہ حال ہی میں کامیڈی شو ’حد کردی‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شوبز کیریئر سمیت متعدد معاملات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا خاندان کشمیری نژاد ہے. لیکن ان کی پیدائش پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہوئی اور وہیں ہی پلی بڑھیں۔

مومنہ اقبال کے مطابق ماڈلنگ شروع کرنے سے قبل انہوں ’مہمان نوازی‘ (hospitality) کی ملازمت کرتی تھیں لیکن پھر انہوں نے گھر والوں سے چھپ کر خاموشی سے ماڈلنگ شروع کی، جس پر ان کے اہل خانہ ناراض بھی ہوئے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ ان کے والد. ان پر ناراض ہوئے لیکن پھر انہوں نے منتیں کرکے انہیں منایا۔

پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ 2018 کے. عام انتخابات میں انہوں نے اس لیے ووٹ کاسٹ نہیں کیا تھا، کیوں کہ اس وقت تک وہ 18 سال کی نہیں بنی تھیں۔

مومنہ اقبال نے مزید کہا کہ اب وہ 18 سال کی ہو چکی ہیں لیکن اس بار ان کا ووٹ کاسٹ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کیوں کہ تمام سیاست دان انہیں ناپسند ہیں۔

طیارے کے خوفناک حادثے

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مئی 2023 میں طیارے کے خوفناک حادثے سے متعلق بھی تفصیلات بتائیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ بلوچستان کے شہر. گڈانی میں شوٹنگ مکمل کرکے کراچی سے اپنے گھر لاہور جا رہی تھیں. کہ طیارہ دوران سفر ہچکولے کھانے لگا۔

ان کے مطابق مذکورہ طیارے میں وہاج علی، ہانیہ عامر اور ان سمیت دیگر اداکار بھی موجود تھے اور طیارہ دوران سفر زیادہ ہچکولے کھا رہا تھا، جس سے متعدد بار ایسا لگا کہ طیارہ گر جائے گا۔

مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ طیارے کے مسلسل ہچکولے کھانے سے ان سمیت تمام مسافروں نے کلمہ طیب اور کلمہ شہادت پڑھنا شروع کیا اور ہر کسی کو لگا کہ طیارہ گر جائے گا. لیکن خدا کا شکر کے تمام مسافر باحفاظت. اپنی منزل پر پہنچے۔

خیال رہے کہ مذکورہ واقعے سے متعلق مومنہ اقبال سمیت دیگر اداکار مئی 2023 میں مبہم انداز میں سوشل میڈیا پوسٹس میں اس کا ذکر کر چکے تھے۔

شو کے دوران مومنہ اقبال نے شادی کے سوال پر بتایا کہ وہ شوبز انڈسٹری کے کسی مرد سے شادی نہیں کریں گی۔

شوبز میں کام کرنے کے تجربات پر بات کرتے ہوئے مومنہ اقبال نے بتایا. کہ ان کے ساتھ کبھی کوئی نامناسب واقعہ پیش نہیں آیا، البتہ چھوٹے موٹے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ عام طور پر ایسا ہوتا ہے. کہ شوٹنگ کے دوران سینیئر اداکاروں کی خواہش ہوتی ہے. کہ ان کے مناظر پہلے شوٹ کیے جائیں۔

جاوید شیخ کی تعریفیں

انہوں نے سینیئر اداکار جاوید شیخ کی تعریفیں کرتے ہوئے. کہا کہ ان کے ساتھ کام کے دوران وہ پریشان تھیں. کہ ان کے سامنے کس طرح اداکاری کریں گی اور حیران کن طور پر ان کی وجہ سے جاوید شیخ صاحب کو متعدد بار شوٹ ری ٹیک کرنا پڑا۔

مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آتا. کہ انہیں زیادہ تر منفی کردار کیوں دیے جاتے ہیں. اور ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بعض لوگ انہیں کرداروں کی طرح حقیقی زندگی میں بھی منفی خیالات کا مالک سمجھتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کے حوالے سے پوچھے گئے. سوال پر مومنہ اقبال کا کہنا تھا. کہ عام طور پر ان کی پوسٹس پر بہت زیادہ منفی کمنٹس نہیں آتے لیکن اگر آجائیں تو انہیں بہت غصہ آجاتا ہے۔

مومنہ اقبال کا کہنا تھا جب ان کی پوسٹ پر کوئی بہت زیادہ منفی کمنٹ آتا ہے. تو انہیں ایسا لگتا ہے. کہ کسی نے ان کی بہن کو چھیڑ دیا اور وہ مذکورہ بہن کے بھائی بن. کر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتی ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.