کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کے 438 رنز، نیوزی لینڈ کا جواباً بھرپور آغاز

پاکستان کرکٹ
پاکستان: کراچی ٹيسٹ ميں آغا سلمان نے اپنی پہلی 11 اننگز میں تین ففٹیاں اور ایک سنچری بنائی ہے۔

’بہت فخر محسوس کر رہا ہوں۔ انٹرنیشنل میں اپنے ملک کے لیے ۔پہلی سنچری ایک ایسا احساس ہے جو آپ الفاظ ۔میں بیان نہیں کر سکتے۔‘

یہ کہنا تھا نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی۔ اننگز میں اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری سکور کرنے والے سلمان علی آغا کا۔

بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد۔ رنز بنانے کی ذمہ داری سے۔ متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا۔ کہ ’بابر کے۔ آؤٹ ہونے کے بعد ایک ذمہ داری تھی، اور یہ تھا کہ جتنے رنز بنا سکوں بناؤں۔‘

انھوں نے دوسرا اینڈ سنبھالے رکھنے پر نعمان علی کی تعریف کی جنھوں نے 107 گیندوں پر سات رنز بنائے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ نے کسی نقصان کے بغیر 165 رنز بنا لیے ہیں۔ نیوزی لینڈ کو اب بھی پاکستان پر برتری حاصل کرنے کے لیے 273 رنز درکار ہیں۔ 

بابر اعظم آؤٹ

آغا سلمان سے جب ایک صحافی نے سوال کیا کہ۔ وہ فیلڈنگ میں نظر نہیں آئے اور یہ کہ ان کی آف بریک سے۔ پاکستان فائدہ اٹھا سکتا تھا، ان کا کہنا تھا ’میری کل رات سے طبیعت کافی خراب تھی، میں کل ساری رات سو نہیں پایا‘۔

انھوں نے بتایا کہ وہ فیلڈنگ کے لیے گئے تھے۔ لیکن چکر آنے کے باعث وہ فیلڈنگ جاری نہیں رکھ سکے اور اسی وجہ سے بولنگ نہیں کر سکے۔

دوسرے دن جب کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے اپنی بیٹنگ دوبارہ شروع کی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی بلّے بازوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کُل 438 رنز بنائے ہیں۔ 

کپتان بابر اعظم اور سرفراز احمد کی گذشتہ روز 196 رنز کی شراکت نے پاکستانی اننگز کو جو مضبوط بنیاد فراہم کی اس میں مزید حصہ آغا سلیمان نے ڈالا جنھوں نے 155 گیندوں پر 103 رنز بنائے۔ 

آغا سلیمان کے بعد کوئی پاکستانی بیٹر خاطر خواہ سکور نہیں بنا سکا۔ 

نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے کامیاب بولر ٹم ساؤدی رہے جنھوں نے۔ 69 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ اعجاز پٹیل، مائیکل بریسویل اور ایش ساؤدی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ نیل ویگنر نے پاکستان کے نعمان علی کو آؤٹ کیا۔ 

مہمان ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز ٹوم لوتھیم اور ڈیوون کونوے نے کیا جنھوں نے مجموعی طور پر پانچ ایسکٹرا رنز کے ساتھ ٹیم کو 165 رنز فراہم کیے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ 

پاکستان کے بھاری سکور کی وجہ سے نیوزی لینڈ کو پہلے دن ہی 165 رنز بنا لینے کے باوجود اب بھی 273 رنز درکار ہیں۔

وائٹ واش کے بعد ایک جاندار اننگز

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد پاکستانی بیٹنگ لائن اور کپتان بابر اعظم پر مداحوں اور دیگر حلقوں کی جانب سے خاصی تنقید کی جا رہی تھی۔

یہاں تک بھی کہا جا رہا تھا کہ ٹیم میں اس وقت کپتانی کا ایک بحران ہے اور بابر اعظم اچھے بلے باز تو ہیں مگر شاید کپتانی بہتر نہیں کر سکتے۔

مگر پیر کو بابر اعظم کی سرفراز احمد کے ساتھ 196 رنز کی پارٹنرشپ اور ان۔ کے کُل 161 رنز نے ان پر سے دباؤ کافی حد تک کم کرنے میں مدد دی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر سرفراز احمد کی کرکٹ ٹیم میں واپسی کو بھی سراہا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف وائٹ واش کے بعد رمیز راجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی سربراہی سے ہٹا کر ان کی جگہ دوبارہ سابق چیئرمین نجم سیٹھی کو تعینات کر دیا گیا تھا۔ جنھوں نے آتے ہی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلیاں کر کے شاہد آفریدی کو چیف سلیکٹر تعینات کیا۔

شاہد آفریدی نے سلیکٹر بننے کے بعد سب سے پہلے جو فیصلے کیے۔ ان میں سابق کپتان سرفراز احمد کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم میں شمولیت تھی۔

تیسرے دن کا چیلنج

جب بدھ کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا تیسرا دن شروع ہو گا۔ تو پاکستان کے سامنے سب سے بڑا چیلنج اس برتری کا دفاع کرنا ہو گا جو اُنھیں اس وقت تو حاصل ہے۔ مگر تیزی سے ختم بھی ہو سکتی ہے۔

پاکستانی بولرز نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کے سامنے خاصے بے۔ بس دکھائی دیے۔ اور دن کے وسط میں اننگز کی شروعات کے باوجود نیوزی لینڈ کے اوپنرز ہی ٹیم کو ایک اچھا آغاز فراہم کر چکے ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے ٹام لوتھیم نے 126 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 78 رنز بنائے ہیں۔ جبکہ ڈیوون کونوے نے 156 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے 82 رنز بنائے۔

انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے والے ابرار احمد اور نعمان علی بالترتیب 17 اور 11 اوورز کروانے کے باوجود کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے۔

سوشل میڈیا پر پیر کو بابر اعظم اور سرفراز کے بعد منگا کو سنچری بنانے والے آغا سلمان ٹرین لر رہے ہیں۔

سپورٹس صحافی ڈینیئل الیگزینڈر نے لکھا۔ کہ ’27 دسمبر صرف ایک سلمان کا دن ہے۔! آغا سلمان‘

ان کا اشارہ شاید بالی وڈ کے سلمان خان کی طرف تھا۔ کیوں کہ 27 دسمبر کو۔ ان کی ساگرہ ہوتی ہے۔ اور سوشل میڈیا پر ان کی برھ ڈے پاٹی کی تصاویر گردش کر رہی ہیں۔

صحافی فرید خان نے لکھا کہ آغا سلمان نے ۔اپنی پہلی 11 اننگز میں تین ففٹیاں ۔اور ایک سنچری بنائی ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.