مٹی کے برتنوں میں کھانا پکانے کے فوائد

ایک زمانہ تھا  جب برصغیر پاک و ہند اور جنوبی ایشیا کے اکثر ممالک میں مٹی کے برتنوں کا استعمال عام تھا. اور روایتی کھانے مٹی کے برتنوں میں تیار کیے جاتے تھے جس کے بہت زیادہ فوائد تھے۔

مٹی کے برتن
مٹی کے برتنوں سے کھانوں کا معیار اور لذت کئی گنا بہتر ہوجاتی ہے

لیکن آج تقریباً ہر گھر میں مٹی کے برتنوں کے بجائے کھانا پکانے کے لیے مہنگے اسٹیل اور دیگر قسم کے برتن استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ برتن دو قسموں کے ہوتے ہیں جن میں سے ایک گلیزڈ اور دوسرے اَن گلیزڈ ہوتے ہیں۔

اَن گلیزڈ برتن پھر بھی بہتر ہوتے ہیں. کیونکہ یہ نان اسٹک پین اور اسٹیل کے برتنوں کے برعکس بایو ڈیگریڈایبل (یعنی ان کو کیمیائی سے تحلیل کیا جاسکتا ہے) ہوتے ہیں۔ 

لیکن مٹی کے برتن ان سے بالکل مختلف ہیں. یہ نہ صرف کم خرچ اور سستے ہوتے ہیں بلکہ ان سے کھانوں کا معیار اور لذت کئی گنا بہتر ہوجاتی ہے۔ 

اسی لیے ماہرین نے کچھ ایسی وجوہات بتائی ہیں. جن کی بنا پر آپ کو اسٹیل اور دیگر دھاتی برتنوں کے بجائے مٹی کے برتنوں کی طرف دوبارہ مراجعت کرنا چاہیے۔

ذائقے میں اضافہ:

مٹی کے برتن میں تیار کیے گئے کھانوں کا ذائقہ بالکل مختلف ہوتا ہے. اس کی وجہ مٹی میں موجود قدرتی الکلین ہے۔ اس میں تیار ہونے والے بہترین کھانوں میں کری، اسٹو. ساؤسس، سوپ اور گوشت سے تیار دیگر اقسام کے سالن شامل ہیں

غذائی فوائد کا برقرار رہنا:

برتن نہ صرف ذائقے میں اضافہ کا سبب بنتے ہیں بلکہ یہ غذا کے بنیادی اجزا جیسے معدنیات جن میں فولاد. فاسفورس، کیلشیم، میگنیشیم وغیرہ کو برقرار رکھتا ہے. کیونکہ مٹی کے برتنوں میں باریک مساموں جیسے سوراخ ہوتے ہیں. جو گرمائش اور نمی کو پکانے کے دوران برتن میں گردش کرنے دیتے ہیں. جس سے پکنے کے دوران یہ غذائی اجزا برقرار رہتے ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.