آنر کا میجک لائٹ سیریز فون متعارف

اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی آنر نے اپنی میجک سیریز کا لائٹ فون متعارف کرادیا، جسے فیچرز کے حوالے سے معیاری فون قرار دیا جا رہا ہے۔

آنر میجک لائٹ 6 کو 8۔6 انچ اسکرین کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے، اسے 8 جی بی ریم جب کہ 256 جی بی .میموری میں پیش کیا گیا ہے۔

فون کو اینڈرائیڈ 14 کے حامل میجک او ایس 8 کے آپریٹنگ سسٹم میں پیش کیا گیا ہے، اس میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز. بھی دیے گئے ہیں۔

فون کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل. جب کہ دوسرا 108 اور تیسرا بھی 50 میگا پکسل دیا گیا ہے۔

اسی طرح فون کے فرنٹ پر 50 میگا پکسل کا طاقتور کیمرا دیا گیا ہے. اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کیمرا ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کیا گیا ہے۔

آنر میجک لائٹ 6 کو 5300 ایم اے ایچ کی. طاقتور بیٹری. جب کہ 80 واٹ کے فاسٹ چارجر جب کہ 66 واٹ کے وائرلیس چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

فون کو ابتدائی طور پر یورپ کے چند ممالک میں فروخت کے لی.ے پیش کیا گیا ہے، تاہم جلد ہی اسے پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں پیش کیا جائے گا۔

کمپنی نے آنر میجک لائٹ 6 کی قیمت. پاکستانی ایک لاکھ 23 ہزار روپے تک رکھی ہے، جسے مناسب قرار دیا جا رہا ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.