پاکستان پہنچنے کے دوسرے دن ہی نیوزی لینڈ ٹیم کا جِم سیشن

نیوزی لینڈ ٹیم
نيوزی لينڈ کی ٹيم پاکستان پہنچ گئی

پاکستان پہنچنے کے دوسرے دن ہی نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ہوٹل کے جِم پہنچ گئے۔

نیوزی لینڈ کے کرکٹرز نے ہوٹل میں جِم سیشن میں حصہ لیا۔ اس دوران تمام کھلاڑی خوش اور مطمئن دکھائی دیے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی آج بھی ہوٹل میں آرام کریں گے۔ جبکہ کیوی ٹیم کل قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کرے گی۔

نیوزی لینڈ ٹیم

ٹیم گزشتہ روز علی الصبح لاہور پہنچی تھی۔ اور اب اس دورہ پاکستان میں دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.