فہیم اشرف رواں ماہ شادی کر لیں گے

قومی کرکٹر فہیم اشرف بھی رواں ماہ دولہا بنیں گے۔

بولنگ آل راؤنڈر فہیم اشرف کی مہندی 23 نومبر، بارات 25 جبکہ ولیمہ 26 نومبر کو ہوگا۔

فہیم اشرف کی شادی کی تقریب نارووال جبکہ ولیمے کی تقریب پھول نگر میں ہو گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق بھی ورلڈ کپ کے بعد شادی کر لیں گے۔

ذرائع کے مطابق امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز 23 نومبر سے لاہور میں ہو جائے گا. اور اسی دن قوالی نائٹ کی تقریب ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق کا نکاح 25 نومبر کو طے کیا گیا ہے جبکہ ولیمے کی تقریب 26 نومبر کو لاہور میں ہی ہو گی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.