یوکرینی صدر ولادمیر زیلنسکی ٹائم میگزین کے ’پرسن آف دی ایئر‘ قرار

پرسن آف دی ایئر
یوکرینی صدر کی خدمات کا اعتراف بھی کیا گیا

شہرہ آفاق امریکی جریدے ٹائم میگزین نے اپنے سالانہ۔ ’پرسن آف دی ایئر‘ کی شخصیت کا اعلان کرتے ہوئے یہ اعزاز یوکرینی صدر کو دے دیا۔

ٹائم میگزین ہر سال دسمبر کے آغاز پر ’پرسن آف دی ایئر‘ کے اعزاز کا اعلان کرتا ہے۔

گزشتہ سال ٹائم میگزین نے ٹوئٹر کے۔ مالک ایلون مسک ۔کو ’پرسن آف دی ایئر‘ قرار دیا تھا۔ جب کہ اس سے قبل 2020 میں امریکی صدر جوبائیڈن اور ۔نائب امریکی صدر کمالا ہیرس کو یہ اعزاز بخشا گیا تھا۔

رواں سال میگزین نے یوکرینی۔ صدر ولادمیر زیلنسکی کو ۔’پرسن آف دی ایئر‘ کا اعزاز دیتے ہوئے ان کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔

جریدے کی جانب سے ولادمیر زیلنسکی کی تصویر کو سرورق کی زینت بنایا گیا۔ اور ساتھ ہی روسی جارحیٹ کے بعد وطن کے لیے اٹھائے گئے ان کے اقدامات کی بھی تعریفیں کیں۔

جریدے نے ولادمیر زیلنسکی کو ’پرسن آف دی ایئر‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ یوکرینی صدر نے ہمت کا ۔مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ملک کے ۔عوام کو روسی جارحیت کے سامنے ڈٹ جانے پر آمادہ کیا۔

اس سال ٹائم میگزین کی جانب سے ’پرسن آف دی ایئر‘ کے لیے ولادمیر زیلنسکی کے علاوہ۔ ایران میں حکومت کے۔ خلاف مظاہرے کرنے والی خواتین۔ چینی صدر اور امریکی سپریم کورٹ کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔

ٹائم میگزین ہر سال ادارے یا شخصیت سمیت ایک سے زائد شخصیات کو بھی ’۔پرسن آف دی ایئر۔‘ کا اعزاز بخشتا ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.