’ان کا نام ماریہ خان ہے، آپ نے ان کا نام کیوں نہیں لیا‘: ماریہ خان کون ہیں؟

ماريہ خان

سعودی عرب کو اس میچ میں ایک سفر کی برتری حاصل تھی جب پاکستان کو 65ویں منٹ میں ایک فری کِک ملی جس پر پاکستان کی کپتان ماریہ خان نے ۔یہ فری کِک لی اور دور سے گول کو ہی اپنا ہدف رکھتے ہوئے ایک شاندار گول کر کے میچ برابر کر دیا۔

 اس گول کی بدولت پاکستان نے میچ برابر کرکے ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اور پاکستان کی کپتان ماریہ جمیلہ خان کو اس میچ کی بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

 سعودی عرب اور پاکستان کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ لیکن سعودی عرب کی ٹیم ویمن انٹرنینشل فرینڈلی ٹورنامنٹ کے گروپ میں سات پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہی۔ اور اپنی پہلی ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔ پاکستان کی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ سعودی عرب میں ہونے۔ والے اس ٹورنامنٹ میں سعودی عرب، پاکستان۔ موریشیئس اور کومورس کی ٹیمیں شامل تھیں۔

سوشل میڈیا پر پاکستان کے وزیراعظم سمیت بہت سے پاکستانی ان کی اس فری کِک کی تعریفیں کرتے نہیں تھک رہے۔

ماریہ خان کون ہیں؟

اس شاندار گول اور کامیابی کے بعد ماریہ خان کا نام پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ اور ان کے اس گول کے کلپس شیئر کیے جا رہے ہیں۔

 ماریہ خان سکواش کے پہلے پاکستانی عالمی چیمپیئن ہاشم خان کی۔ نواسی ہیں اور جہانگیر خان ان کے دور کے انکل ہیں۔

ہاشم خان نے 1950 کی دہائی میں مشہور زمانہ برٹش اوپن کا اعزاز سات بار حاصل کیا تھا۔ یہ ریکارڈ 23 سال قائم رہا جسے آسٹریلیا کے جیف ہنٹ نے توڑا لیکن پھر جہانگیرخان نے دس بار جیت کر ایک نئی تاریخ رقم کردی۔

جہانگیر خان نے چھ مرتبہ ورلڈ اوپن جیتا ۔اور 1980 کی دہائی میں لگاتار 10 مرتبہ برٹش اوپب کے فاتح رہے۔

جہانگیر خان نے بی بی سی اردو کو فون پر بتایا کہ ماریہ خان کی فیملی سے ان کا براہ راست تو کوئی رشتہ نہیں۔ لیکن ان کے والدین کی ماریہ کی فیملی سے دور کی رشتہ داری تھی۔

 فٹبال پاکستان ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ کے مطابق وہ ہاشم خان کی چھوٹی بیٹی کی اولاد ہیں۔ انھوں نے فٹبال پاکستان ڈاٹ کام کو بتایا کہ ان ۔کے نانا ہاشم خان نے زندگی کا آخری حصہ انھی کے ساتھ کولاراڈو میں گزارا تھا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.