کوہ پیما آصف بھٹی نانگا پربت پر تاحال پھنسے ہوئے ہیں

پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی تاحال نانگا پربت پر پھنسے ہوئے ہیں، برف کوری کے شکار آصف بھٹی آذربائیجان کے کوہ پیما کی مدد سے کیمپ تھری تک پہنچے گئے۔ 

نانگا پربت پر پھنسے آصف بھٹی کو کیمپ تھری سے کیمپ ٹو لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مسلسل اونچائی پر رہنے کی وجہ سے آصف بھٹی کی صحت بھی متاثر ہے۔ آصف بھٹی فورسٹ بائٹ اور ہائی آلٹیٹیوڈ سکنیس کا شکار بھی ہیں۔

خراب موسم کے باعث ریسکیو ہیلی کاپٹر اڑان نہیں بھر پایا. جبکہ گزشتہ روز اعلان کے باوجود ریسکیو ٹیم بروقت روانہ نہیں ہوئی تھی۔

آج صبح چار بجے فضل علی اور محمد یونس نے مہم جوئی شروع کی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.