گاڑی خریدنے کے لیے دنیا کا سب سے مہنگا ملک سنگاپور جہاں صرف دس لاکھ افراد کے پاس ذاتی گاڑیاں ہیں

سنگاپور میں ایک گاڑی کی ملکیت حاصل کرنے کے لیے موجود سرٹیفیکیٹ کی قیمت ایک لاکھ 46 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

دس سالہ سرٹیفیکیٹ آف اینٹائٹلمنٹ ( سی او ای) نظام سنہ 1990 میں متعارف کروایا گیا تھا. تاکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد کو کم کیا جائے۔

سنگاپور میں گاڑیوں کی ملکیت رکھنے والے افراد کے لیے سی او ای سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔ ان سرٹیفیکیٹس کی بولی ہر دو ہفتے بعد لگتی ہے. اور حکومت ان سرٹیفیکیٹس کی تعداد پر کنٹرول رکھتی ہے۔

ٹیکس اور برآمدات پر بھاری ڈیوٹی کے باعث سنگاپور اب گاڑی خریدنے کے لیے دنیا کا سب سے مہنگا ملک بن گیا ہے۔

مثال کے طور پر ٹویوٹا کیمری ہائبرڈ کی سنگاپور میں قیمت ڈھائی لاکھ سنگاپوری ڈالرز ہیں. جس میں سرٹیفیکیٹ اور ٹیکسز کی قیمت بھی شامل ہوتے ہیں۔ یہ امریکہ میں اس گاڑی کی قیمت سے چھ گنا زیادہ ہے۔

چھوٹی گاڑیوں، موٹرسائیکلز اور کمرشل گاڑیوں کے لیے. مختلف سرٹیفکیٹ ہوتے ہیں۔ سرٹیفیکیٹ کی قیمت عالمی وبا کے باعث لگنے والے لاک ڈاؤنز کے خاتمے کے بعد سے ہر ماہ بڑھ رہی ہیں۔

اس سرٹیفیکیٹ کی کسی گاڑی کے لیے. سب سے کم قیمت ایک لاکھ چار ہزار ہے جو سنہ 2020 کے بعد سے تین گنا ہو چکی ہے۔ تب عالمی وبا کے باعث نئی گاڑیاں خریدنے کا رجحان بہت کم تھا۔

سرٹیفیکیٹس کی ’اوپن‘ کیٹیگری جس پر کوئی پابندیاں نہیں. اور اسے کسی بھی گاڑی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، کی قیمت بھی ریکارڈ ایک لاکھ 52 ہزار ڈالر پر پہنچ چکی ہے۔

لگژری گاڑیاں

ٹویوٹا بورنیو موٹرز کی ایلائس چینگ نے بی بی سی کو بتایا کہ انھیں گاڑیوں کی طلب میں اضافے کے باعث سرٹیفیکیٹ کی قیمت میں اضافے کے بارے میں علم تھا۔

وہ کہتی ہیں کہ ’جب بھی ہمارے پاس لگژری گاڑیاں آتی ہیں. تو خریداروں کی قطاریں لگ جاتی ہیں۔‘

سنگاپور ایک چھوٹا ملک ہے لیکن یہ اکثر درجہ بندیوں میں دنیا کے سب سے زیادہ کروڑ پتی اشخاص والا ملک ہوتا ہے تاہم سنگاپور کے عام شہری کی اوسط سالانہ تنخواہ 70 ہزار ڈالر ہے اس لیے سرٹیفیکیٹ کی خریداری کی استطاعت رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔

حکومت چاہتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ شہر پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں جو دنیا میں سب سے بہترین ٹرانسپورٹ کا نظام تصور کیا جاتا ہے۔

گذشتہ برس 60 ارب سنگاپوری ڈالرز ملک کے ریل نیٹ ورک کے نظام کو اگلے دس برس تک جدید کرنے کے لیے مختص کیا گیا تھا۔

سنگاپور کی آبادی پچپن لاکھ ہے. اور یہاں صرف دس لاکھ افراد کے پاس ذاتی گاڑیاں ہیں۔

نئے سرٹیفیکیٹس کی دستیابی کا مطلب یہ ہے. کہ کتنی پرانی گاڑیوں کو سڑک سے اتارا جا سکتا ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.