انڈونیشا: اژدھے کے پیٹ سے انسانی لاش برآمد

انڈونیشیا کے صوبے جامبی میں ایک اژدھے نے ایک دیہاتی عورت کو ہلاک کرنے کے بعد سالم نگل لیا ہے۔

اژدھے

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی صبح  اس وقت پیش آیا۔ جب درختوں سے ربڑ اتارنے والی زہرا نامی پچاس سالہ خاتون کام پر جا رہی تھیں۔

رات کو جب خاتون واپس گھر نہ پہنچیں تو مقامی لوگ ٹولیوں کی شکل میں ان کی تلاش میں نکل پڑے۔ ایک دن گزرنے کے بعد دیہاتیوں کو قریبی جنگل میں ایک اژدھا دکھائی دیا۔ جس کا پیٹ معمول سے بہت بڑا دکھائی دے رہا تھا۔

مقامی لوگوں نے جب اس اژدھے کو ہلاک کر کے اس کا پیٹ چاک کیا تو ایک خاتون کا مردہ جسم برآمد ہوا۔

مقامی پولیس کے سربراہ مسٹر ایس ہریفا نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا۔ کہ جب خاتون کی لاش اژدھے کے پیٹ سے نکالی گئی تو اس کے زیادہ تر اعضا سلامت تھے۔

مسٹر ہریفا کے مطابق متاثرہ خاتون کے شوہر کو اپنی بیوی کے کچھ پھٹے ہوئے کپڑے اور درختوں سے ربڑ اتارنے والے آلات اتوار کی رات ربڑ کے باغات کے راستے میں ملے تھے۔ جس کے بعد انھوں نے مقامی لوگوں سے مدد کی درخواست کی۔

تلاش کرنے والی ایک ٹولی کو پیر کو کم از کم پانچ فٹ لمبا ایک بڑا سانپ دکھائی دیا۔ اور پھر جب انھوں نے اسے ہلاک کر کے چیر پھاڑ کی تو گمشدہ خاتون کی لاش اندر سے برآمد ہوئی۔

سی این این سے بات کرتے ہوئے مسٹر ہریفا کا کہنا تھا کہ ’جب لوگوں نے اژدھے کے جسم سے لاش نکالی اس کی شناخت کی تو انھیں معلوم ہوا کہ یہ زہرا کی لاش تھی۔‘

سانپ کسی انسان کو کیسے نگل سکتا ہے؟

اگرچہ اس قسم کے واقعات کم ہی سننے میں آتے ہیں۔ تاہم انڈونیشیا میں ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے کہ جب کسی انسان کو اژدھے نے ہلاک کرنے کے بعد ہڑپ کر لیا ہو۔  مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنہ 2017 اور 2018 کے دو برسوں میں انڈونیشیا میں ایسے دو واقعات پیش آ چکے ہیں۔

یاد رہے بڑا سانپ یا اژدھا اپنی خوراک کو چباتا نہیں۔ بلکہ اس کے جبڑے نہایت لچکدار ہوتے ہیں۔ اور وہ اپنے شکار کو چبانے کی بجائے پورا نگل لیتا ہے۔

کچھ عرصہ قبل ہی سانپوں کی ایک ماہر، میری روتھ  نے بی بی سی کو بتایا تھا۔ کہ اژدھے عموماً  چوہوں یا دوسرے چھوٹے جانوروں کا شکار کرتے ہیں ’لیکن جب ان کا جسم بہت بڑا ہو جاتا ہے تو ایسا لگتا ہے کہ وہ چوہوں کے پیچھے بھاگ کر وقت برباد نہیں کرتے کیونکہ چوہوں سے ان کا پیٹ نہیں بھرتا۔‘

’کہنے کا مطلب یہ ہے کہ جوں جوں ان کے شکار کا حجم بڑھتا جاتا ہے۔ اژدھوں کے لچکدار جبڑے اور ان کا دیگر جسم بھی بڑا ہوتا جاتا ہے۔‘

اسی لیے بڑے سانپ یا اژدھے جنگلی سؤر، اور حتی کہ  پوری گائے کو بھی زندہ نگل سکتے ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.