قازقستان: سابق صدر کے بھتیجے سے 23 کروڑ ڈالر کے زیورات برآمد

قازقستان کی اینٹی کرپشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ انہوں نے سابق صدر نور سلطان کے بھتیجے سے 23 کروڑ ڈالر مالیت کے زیورات قبضے میں لے لیے ہیں۔

قازقستان
قازقستان کے سابق صدر نور سلطان کے بھتیجے

ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا کہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران نہایت ۔خاص اور قیمتی پتھر جن کی۔ مالیت 23 کروڑ ڈالر تھی، قبضے میں لیے گئے۔

خیال رہے کہ 82 سالہ نور ۔سلطان 1991 سے 2019 تک ملک کے صدر تھے۔

ان کے بھتیجے ستیابالدی کو رواں برس مارچ میں گرفتار کیا گیا تھا، ان پر قومی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی سے خورد برد کا الزام تھا۔

ستمبر میں۔ ستیابالدی کو 6 سال قید ۔کی سزا سنائی گئی تھی۔

اینٹی کرپشن ایجنسی نے مزید کہا کہ ان کی طرف سے۔ بیرون ملک 30 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری جلد ہی قازقستان کے بجٹ میں شامل ہوگی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.