پاکستانیوں کو 802 دنوں کی بجائے 30 روز تک ویزا جاری ہوگا: کینیڈا

تین نومبر 2018 کو لی گئی اس تصویر میں پاکستانی پاسپورٹ دکھایا گیا ہے

کینیڈا کے مطابق پاکستانیوں کے لیے عارضی رہائشی ویزا (ٹی آر وی) کے لیے پروسیسنگ کا وقت ’مستقبل قریب‘ میں کم کر کے 30 دن کر دیا جائے گا۔

اس بات کا اعلان کینیڈا کے امیگریشن، مہاجرین اور شہریت کے وزیر شون فریزر نے جمعے کو کیا۔

عرب نیوز کے مطابق کینیڈا میں دو لاکھ 15 ہزار پاکستانی نژاد شہری آباد ہیں۔ 2019 میں کینیڈا میں مستقل رہائشیوں کا پانچواں بڑا حصہ پاکستان سے تھا۔

شون فریزر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا. کہ ’فی الحال پاکستانیوں کی جانب سے ایک مکمل ٹی وی آر درخواست پر 60 دنوں میں کارروائی کی جائے گی جب کہ ہم مستقبل قریب میں اسے 30 دن تک کم کرنے توقع کر رہے ہیں۔

پاکستانیوں کی شکایات کے مطابق اس سے پہلے ویزا پروسیسنگ میں 800 دن سے زیادہ کا عرصہ درکار ہوتا تھا۔

شان نے مزید کہا: ’ویب سائٹ یہ وقت 802 دن دکھاتی ہے کیوں کہ ہم اس وقت سے پرانی درخواستوں پر کارروائی کر رہے ہیں جب کرونا وبا کی وجہ سے سرحدیں بند تھیں۔ ہم نے پاکستانیوں کے ٹی آر ویز کے بیک لاگ کو نمایاں طور پر 55 ہزار سے کم کر کے 15 ہزار  ے کم کر دیا ہے۔‘

اسلام آباد میں نئے پروسیسنگ سینٹر

ان کے بقول: ’ہم اسلام آباد میں ایک نئے پروسیسنگ سینٹر میں بھی سرمایہ کاری کر رہے ہیں. تاکہ انڈو پی اے سی خطے میں پروسیسنگ اور انٹرویو کی صلاحیت کو بڑھایا جا سکے۔

کینیڈا اور پاکستان کے درمیان 1947 میں سفارتی تعلقات قائم ہو گئے تھے۔ پاکستان میں کینیڈا کا سفارتی مشن اسلام آباد میں ایک ہائی کمیشن، کراچی میں ایک قونصل خانے اور تجارتی دفتر اور لاہور میں ایک قونصل خانے پر مشتمل ہے۔

کینیڈا میں پاکستانی مشن اوٹاوا میں ایک ہائی کمیشن اور مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قونصلیٹ جنرل پر مشتمل ہے۔

2020 میں کینیڈا پاکستان کا 36 واں سب سے بڑا برآمدی ملک تھا. جب کہ ان ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت 1.11 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ اس میں کینیڈین برآمدات کا حصہ 669 ملین ڈالر تھا جب کہ پاکستان سے 438 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔

کینیڈا کی کمپنیوں کے لیے پاکستان میں تعلیم، معلومات اور مواصلاتی ٹیکنالوجی. ماحول دوست ٹیکنالوجی، توانائی، تیل اور گیس، زرعی خوراک اور لکڑی کے شعبوں میں مواقع موجود ہیں۔

2 Comments

  1. Hamare pak city hangu mein ek na jaiz tareeqay se thikadar ne kaam shuro kia hai jo kih ghareeb logon ne apne mihnat ki kamye se ligai zameen zabardasti cheen liya or or in ko apne haq se b mushroom kar diya giya lihaza hamara mutalba hai kih yaha jo ghareeb log abad hai inko apna haq diya jai jaise kih in logon ne mutalbe kiye hai ek karnal zameen k Bradley kam as kam panch marle diya jai kiyun k in logon ne qeemat dekar liya hai koi na jaiz Lanza nhi kia

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.