انٹر بینک، کاروبار کے اختتام پر ڈالر پھر سستا

امريکی ڈالر

عید کی چھٹیوں کے بعد انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر سستا ہوا تاہم کچھ دیر بعد ڈالر مہنگا ہونے لگا تاہم اختتام پر پھر سستا ہو گیا۔

انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر 7 پیسے سستا ہونے کے بعد 283 روپے 39 پیسے کا ہو گیا۔

عید کی چھٹیوں سے قبل کاروبار کے آخری دن ڈالر 283 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے سستا ہونے کے بعد 291 روپے 80 پیسے کا ہو گیا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلے کاروباری دن مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج کاروبار کے اختتام پر 91 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 99 پر آ گیا۔

عید کی چھٹیوں سے قبل کاروبار کے آخری دن 100 انڈیکس 41 ہزار 7 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.