اسٹاک ایکسچینج: 600 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ مارکیٹ 44 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی بینچ مارک انڈیکس دو دن کی کمی کے بعد 6 سو پوائنٹس اضافے کے ساتھ 44 ہزار پوائنٹس پر بند ہوئی۔

اسٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس 1.44 فیصد. یا 626.02 پوائنٹس اجافے کے ساتھ 44 ہزار 178.85 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تجزیہ کاروں نے آج کی ابتدائی پیش رفت کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ہونے والے اسٹینڈ بائے معاہدے اور انڈپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز کو ادا کی گئی. رقوم سے منسوب کیا ہے. جس سے ان کے حصص میں اضافہ ہوا۔

اباعلی حبیب سیکیورٹیز کے سلمان نقوی نے آج کی پیش رفت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے ہونے والے معاہدے نے متعدد غیریقینیوں بشمول دیوالیہ ہونے کے خدشات کو ختم کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کے پاس کچھ سانس لینے فرصت ہے. اور اب ملک مالیاتی پالیسیوں پر توجہ دے سکتا ہے۔

سلمان نقوی نے مزید کہا کہ حکومت انڈپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز کو 140 ارب روپے ادا کر چکی ہے. جس کے بعد متعدد قرض دہندگان مزید قرض ادا کریں گے۔

سلمان نقوی نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے. کہ ہم حصص میں مندی دیکھ رہے ہیں۔

سلمان نقوی نے مزید نشاندہی کی کہ کوئلے کی بین الاقوامی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے سیمنٹ کے شعبے میں بھی مثبت رفتار دیکھی گئی. جسے سیمنٹ کی پیداوار کے لیے. ایندھن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

دلال سیکیورٹیز کے چیف افسر صدیق دلال نے بھی اس بات کے اتفاق کیا کہ اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان آئی ایم ایف معاہدے سے ہوا ہے۔

انہوں نے پیش گوئی کی کہ مجموعی طور پر انڈیکس 45 ہزار سے 46 ہزار پوائنٹس تک پہنچ سکتا ہے. لیکن اضافہ یکساں نہیں ہوگا۔

مارکیٹ میں بہتری آئی ہے

صدیق دلال نے کہا کہ مارکیٹ میں بہتری آئی ہے. لیکن افراط زر پر بھی غور کرنا ہے، مارکیٹ روانی سے نہیں رہے گی اور اضافہ مستقل نہیں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹ ٹرینڈ روز مرہ کی خبروں پر مبنی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روز سب سے زیادہ ایک دن میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا. جب پاکستان نے گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر کا قلیل مدتی مالیاتی پیکج حاصل کیا تھا، جس سے معیشت کو کچہ سہارا مل گیا تھا. جہاں ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچ گیا تھا۔

آئی ایم ایف کے ساتھ یہ معاہدہ 8 ماہ کی تاخیر کے بعد طے ہوا. جس سے کچھ حد تک پاکستان کو ریلیف ملا جو کہ مالی ادائگیوں کے بحران اور زر مبادلہ کی گراوٹ کا شکار رہا ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے 3 ارب ڈالر کا مالی پیکج گزشتہ ہفتے ختم ہونے. والے 2019 کے 6.5 ارب ڈالر کے معاہدے میں سے 2.5 ارب ڈالر کی قسط ملنے کی توقع سے بھی زیادہ ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.