اسکاٹ لینڈ کو شکست، نیدرلینڈز نے ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

ورلڈکپ

کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر کے سپر 6 مقابلے کے اہم میچ میں نیدرلینڈز نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے کر بھارت میں ہونے والی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کےلیے کوالیفائی کرلیا۔ 

واضح رہے کہ اس ایونٹ سے پہلے کوالیفائی کرنے والی ٹیم سری لنکا تھی جبکہ نیدرلینڈز دوسری ٹیم بن گئی۔ 

بلاوائیو میں کھیلے گئے اس میچ میں اسکاٹ لینڈ نے نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 278 رنز کا ہدف دیا. جو اسے 44ویں اوور میں حاصل کرنا تھا۔ 

نیدلینڈز نے ہدف 43ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔ باس ڈی لیڈا نے 123 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ 

دیگر کھلاڑیوں میں وکرم جیت سنگھ 40، ثاقب ذوالفقار 33، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 25 اور میکس او ڈوڈ نے 20 رنز بنائے۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے مائیکل لیسک نے 2 وکٹیں لیں، جبکہ برینڈن میک مولین، مارک ویٹ اور گرس گریوز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

اس سے قبل مقررہ 50 اوورز. میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بناسکی تھی۔ 

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے برینڈن میک مولین نے 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی. جبکہ کپتان رچی برینگٹن نے 64 رنز بنائے۔ 

نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈا نے 5 وکٹیں لیں۔ 

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.