پی ایس ایل 9: ’دا اوراین ٹرافی‘ کی رونمائی

پی ایس ایل 9 ٹرافی کی رونمائی منگل کے روز لاہور ریس کورس پارک کے پولو گراؤنڈ میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی،  فرنچائز مالکان، ایچ بی ایل کے نمائندوں اور سٹار کرکٹرز کی موجودگی میں کی گئی۔

اس ٹرافی کو ’دی اورین ٹرافی‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اورین، خط استوا میں واقع ایک نمایاں برج کو کہا جاتا ہے۔ اسے تین روشن ستاروں کے ذریعے آسانی سے پہچانا جا سکتا ہے جو اورین کی ترتیب بناتے ہیں اور یہ نصف کرے سے نظر آتے ہیں۔

خالص چاندی سے بنی اور سفید سونے میں لپٹی ہوئی. یہ خوبصورت ٹرافی 900 سے زائد گھنٹے کے. نان سٹاپ کام اور 18,000 پتھروں کی دست کاری سے مزین، جاذب نظر ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے. کہ ’ایچ بی ایل پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کے لیے کامیابی کی ایک داستان ہے۔ یہ پاکستانی لوگوں کے دلوں سے جڑی ہوئی ہے۔‘

اسلام آباد یونائیٹڈ کے علی نقوی  کا کہنا تھا. کہ ہم اس سیزن میں شاندار فتح کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ میں شائقین کا دل جیتنے کے لیے کھیل شروع ہونے کا منتظر ہوں۔

شاندار پرفارمنس

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا ہے. ’کراچی کنگز ایچ بی ایل پی ایس ایل  میں اپنی شاندار پرفارمنس کے ساتھ صورتحال بدلنے کے لیے تیار ہے۔ ٹورنامنٹ کی تیاری اعلیٰ ترین رہی ہے اور میں ٹورنامنٹ میں کچھ معیاری نتائج کی توقع کرتا ہوں۔ ہمارے پاس ایک نیا کوچ اور کپتان ہے۔‘

عاطف رانا، سی ای او لاہور قلندرز کا کہنا تھا کہ ’دو بار ایچ بی ایل پی ایس ایل چیمپیئن کی حیثیت سے ہم لیگ کی تاریخ میں پہلی بار فتح کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کے لیے بے تابی سے منتظر ہیں۔‘

ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین کہتے ہیں ’میں دوبارہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں۔ میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ سلطانز اس سال بھی اپنی کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھیں گے محمد رضوان اینڈ کمپنی کی طرف سے ٹرافی اٹھانے کے ساتھ اس دلچسپ سیزن کا اختتام بہت اچھا ہو گا۔‘

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ ’میں اس بات پر خوش ہوں کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا نواں ایڈیشن آخر کار شروع ہورہا ہے اور بابر اعظم کی زیر قیادت پشاور زلمی ٹورنامنٹ میں اپنی جگہ بنانے کے لیے تیار ہے۔ آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ پشاور زلمی اس سال بھی اٹیکنگ انداز کی کرکٹ کھیلتی رہے گی۔‘

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا کہنا تھا ’اب وقت آ گیا ہے کہ گلیڈی ایٹرز اچھی لڑائی کا مظاہرہ کریں، ہم پانچوں ٹیموں کا مقابلہ کرنے اور چاروں مقامات پر اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کے منتظر ہیں۔‘

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.