ہوٹل کے کمرے کی ویڈیو کیوں بنائی؟ کوہلی اور انوشکا برہم

بھارتی کرکٹ سپر سٹار وراٹ کوہلی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو ان کے ہوٹل کمرے میں بنائی گئی تھی اور ویڈیو میں ان کے کمرے کا دورہ کروایا گیا ہے۔

کولمبو، 3 اگست، 2017: انڈین کپتان وراٹ کوہلی سری لنک کے خلاف میچ میں ڈریسنگ روم سے میچ دیکھتے ہوئے

وراٹ کوہلی نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے. کہ ’میں سمجھ سکتا ہوں کہ مداح اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو دیکھ کر خوش ہوتے ہیں اور میں نے ہمیشہ اس کی پذیرائی کی ہے مگر یہ ویڈیو ہولناک ہے اور اس نے مجھے اپنی پرائیویسی کے بارے میں فکرمند کر دیا ہے۔

پرائیویسی پر حملہ

’اگر مجھے اپنے ہوٹل کمرے میں پرائیویسی نہیں مل سکتی. تو مجھے ذاتی سپیس اور کہاں ملے گی؟‘

کوہلی نے کہا، ’مجھے اس طرح کا جنون اور پرائیویسی پر حملہ قبول نہیں۔ کسی اور کی پرائیویسی کا احترام کریں اور دوسروں کو اپنی تفریح کا سامان مت سمجھیں۔‘

کوہلی کی جانب سے جاری کی گئی. ویڈیو میں یہ واضح نہیں کہ ویڈیو بنانے والے کون ہیں. تاہم یہ ضرور دیکھا جا سکتا ہے کہ کمرے میں کم از کم تین افراد موجود ہیں۔ گمان کیا جا رہا ہے کہ ان افراد کا تعلق ہوٹل انتظامیہ سے ہے۔

ویڈیو میں وراٹ کوہلی کا کٹ بیگ. ان کے جوتے اور ان کے استعمال میں دیگر اشیا دکھائی دے رہی ہیں۔

ویڈیو کے جواب میں آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر نے اسے ‘بالکل غیر مناسب‘ کہا ہے. اور سوال کیا ہے کہ کیا یہ ہوٹل کراؤن پرتھ ہے؟

وراٹ کوہلی کی اہلیہ اور بالی وڈ سپرسٹار انوشکا شرما نے بھی اپنے انسٹاگرام پر اس حوالے سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ اپنی سٹوری میں انہوں نے لکھا کہ ’میں نے ماضی میں کچھ واقعات کا سامنا کیا ہے جہاں مداحوں نے وقار اور ہمدردی کا مظاہرہ نہیں کیا مگر یہ واقعہ ان سب میں سے بدتر ہے۔ یہ انتہائی شرمناک اور انسانیت کی خلاف ورزی ہے اور اگر کوئی سوچتا ہے کہ سلیبرٹی ہو تو ڈیل (جھیلنا) پڑے گا تو اس کو پتہ ہونا چاہیے کہ وہ اس مسئلے کا حصہ ہے۔‘

3 Comments

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.