نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی 20 کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ کے خلاف کل (17 جنوری) کو ہونے والے تیسرے ٹی 20 میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر 5 میچوں کی ٹی 20 سیزیر میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ کے لیے. قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، عامر جمال، اسامہ میر اور عباس آفریدی کی جگہ محمد نواز، محمد وسیم جونئیر اور زمان خان کو شامل کیا گیا ہے۔

فاسٹ باؤلر عباس آفریدی انجری کی. وجہ سے تیسرے میچ سے باہر ہوگئے تھے۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی بدھ .(17 جنوری ) کو ڈیونیڈن میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اسکواڈ:

شاہین آفریدی (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان)، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد وسیم جونئیر، حارث رؤف، زمان خان

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.