امریکہ: ملازمت میں منشیات کا استعمال عروج پر

عام تاثر یہ ہے کہ گلوکار اور فنکار ہی بظاہر تخلیقی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے. منشیات کا استعمال کرتے ہیں لیکن اب ایلون مسک بھی اپنے مبینہ منشیات کے استعمال کے بارے میں پریشان ہو سکتے ہیں۔

ٹیسلا-سپیس ایکس-ایکس-نیورلنک ایگزیکٹو کی جانب سے ایل ایس ڈی، کوکین، ایکسٹسی اور کیٹامائن کے استعمال پر اندرونی خدشات کی. خبروں کے سامنے آنے کے بعد اب تک مسک کا مؤقف رہا ہے. کہ ایسا نہیں ہو رہا ہے۔ البتہ حال ہی میں یہ موقف تبدیل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا: ’ٹھیک ہے، ٹھیک ہے، یہ ہو رہا ہے. لیکن یہ ڈپریشن کے لیے صرف کیٹامائن کا استعمال ہے اور اصل میں یہ شیئر ہولڈرز کے لیے اچھا ہے۔‘

بزنس انسائڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق مسک نے حال ہی میں دلیل دی ہے. کہ اگر ان کی کمپنیاں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں اور وہ ان کمپنیوں کو چلاتے ہوئے منشیات لے رہے ہیں، تو انہیں سرمایہ داری کی خاطر منشیات کے ساتھ رہنا چاہیے۔ کوئی بھی اس منطق پر حیران ہو سکتا ہے. لیکن مسک شاید وہ واحد شخص نہیں ہے جو یہ حساب کتاب رکط رہا ہے – بہت سے لوگوں کا خیال ہے. کہ منشیات کام کا ایک ایک اچھا آلہ ہے۔

میکانزم

 پیشہ ور افراد اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے میکانزم کے طور پر ایل ایس ڈی، سائلوسیبن اور کیٹامائن کا تیزی سے استعمال کر رہے ہیں۔ سٹارٹ اپ ہسلرز اور ملازم خواتین کا کہنا ہے کہ وہ زیادہ پیداواری اور تخلیقی ہونے، برتری حاصل کرنے یا شاید گھنٹوں کے بعد ہینگ اوور سے بجات پانے کے لیے ’جادوئی‘ مشروم کا انتخاب کر رہی ہیں۔

کچھ ایگزیکٹو پرتعیش سائیکیڈیلک ریٹریٹس میں شرکت کر رہے ہیں، جہاں وہ کچھ دن جنگل میں گھومتے ہوئے گزارتے ہیں، اپنے ذہنوں کو وسعت دینے اور کھولنے کی کوشش کرتے ہیں جن سے انہیں امید ہے کہ وہ کاروباری مواقع کو وسعت دیں گے اور بڑھائیں گے۔ سائیکیڈیلکس ایک منافع بخش مارکیٹ ہے اور توقع ہے. کہ 2027 تک 11 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

منشیات کو خطرناک، زندگی کی کامیابی میں رکاوٹ کے طور پر دیکھا جاتا تھا. یا زیادہ سے زیادہ تفریح کے لیے استعمال کرتے تھے۔ اب اسے تیزی سے کام کے لیے. ایک مفید آلے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ لوگ آگے بڑھنے کی کوشش میں ان کا استعمال کر رہے ہیں۔

منشیات

آسٹن کے ڈیل میڈیکل سکول میں یونیورسٹی آف ٹیکساس میں سینٹر فار سائیکیڈیلک ریسرچ اینڈ تھراپی کے شریک ڈائریکٹر گریگ فونزو نے ایملی سٹیورٹ کو بتایا. کہ ‘یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے کہ عوام کی مختلف چیزوں کے بارے میں رائے منفی سے ہٹ کر مثبت ہو جائے۔ سچ کہیں درمیان میں ہے، ٹھیک ہے؟ کوئی بھی منشیات ہر چیز کے لیے نہیں ہے. اور زیادہ تر منشیات خالص طور. پر منفی نہیں ہیں۔‘

مائیکروڈوزنگ – جس کا مطلب ہے، منشیات کی عام خوراک کا دسواں حصہ لینا – کھیل کے میدان میں ماؤں اور دفتر میں کارکنوں میں مقبول رجحان ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے تخلیقی صلاحیت، توجہ، پیداواری صلاحیت اور کام پر بہتر محسوس کرنے میں مدد ملتی ہے۔ سائنسی طور پر کہانی مزید پیچیدہ ہو جاتی ہے.

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.