ایک نہیں کئی فٹبالرز! کتے سے فٹبال واپس لینے میں ناکام

میکسیکن لیگ کے میچ کے دوران ایک دلچسپ واقعہ اُس وقت پیش آتا ہے جب ایک کتا بھی گراؤنڈ میں گھس آیا اور فٹبال لے کر بھاگ نکلا۔

گراؤنڈ میں کتے نے فٹبال دانتوں سے پکڑ کر کھلاڑیوں، ریفری اور سیکیورٹی اہلکاروں سمیت سب کو خوب دوڑایا۔

کتے سے فٹبال واپس لینے کے لیے سب ہی کئی دیر تک کوشش کرتے رہے تاہم کتا بھی کھیلنے کے موڈ میں نظر آیا جس کی وجہ سے وہ فٹبال واپس دینے کو تیار نہ تھا. اور اس کی وجہ سے کھلاڑیوں اور سیکیورٹی عملے کو خوب دوڑنا پڑا۔

اس دوران شائقین سیٹیاں بجاتے اور نعرے لگاتے ہوئے اس واقعے سے محظوظ ہوتے رہے. اور میچ کے کمنٹیٹر بھی اس حوالے سے کمنٹری کرتے رہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو خوب پسند اور شیئر کیا جارہا ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.