جاپان، سمندر میں آتش فشاں پھٹنے سے نیا جزیرہ بن گیا

جاپان میں سمندر کے اندر آتش فشاں پھٹنے سے ایک نیا جزیرہ بن گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوکیو سے 12 سو کلومیٹر دور جنوب کی جانب زیر سمندر تین ہفتے قبل ایک آتش فشاں پھٹا تھا جس کے باعث اب ایک جزیرہ نمودار ہوا ہے۔

حکام کی جانب سے آئوٹو جزیرے کے قریب نمودار ہونے والے اس نئے جزیرے کی تصاویر اور ویڈیو جاری کردی گئی ہیں۔

جاپان کی میٹرولوجیکل ایجنسی کا کہنا ہے. کہ اس جزیرے کا قطر تقریباً 100 میٹر ہے. اور یہ سمندر سے 20 میٹر کی بلندی پر ہے۔

حکام کا کہنا ہے. کہ حالیہ کچھ برسوں سے Iwo Jima جزیرے کے قریب آتش فشاں پھٹنے کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے لیکن اس کے نتیجے میں ایک نئے جزیرے کی تشکیل ایک اہم پیش رفت ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے. کہ یہ جزیرہ زیادہ دیر تک اپنی حیثیت برقرار نہیں رکھ پائے گا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.