حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 200 وکٹیں مکمل کرلیں

حسن علی

فاسٹ بولر حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی 200 وکٹیں مکمل کرلیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ سے کھیلتے ہوئے پشاور زلمی کے خلاف ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں حسن علی نے جمی نشم کو آؤٹ کر کے یہ سنگ میل عبور کیا۔

خیال رہے کہ فاسٹ بولر نے 156 میچز میں 200 وکٹیں مکمل کیں۔ یہ سنگ میل عبور کرنے والے وہ 12ویں پاکستانی ہیں۔

ان سے قبل جنید خان، محمد حفیظ، عمر گل، عماد وسیم اور اظہر محمود بھی 200 یا اس سے زائد وکٹیں لے چکے ہیں۔ 

اس کلب میں شاداب خان، سعید اجمل، یاسر عرفات، محمد عامر، شاہد آفریدی اور سہیل تنویر بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ وہاب ریاض پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 405 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں لے چکے ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.