حکومت کا پیٹرول پر لیوی 70 سے 100 روپے فی لٹر کرنے کا منصوبہ

100 روپے کی ليوی
پيٹرول پر ليوی ميں اضافہ

وفاقی حکومت نے معیشت کی بحالی کا منصوبہ تیار کرلیا، پیٹرولیم مصنوعات اور گیس پر پیٹرولیم لیوی 70 سے 100 روپے فی لٹر کرنے کی تجویز دے دی۔

پیر کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیے گئے اس مجوزہ منصوبے کے مطابق پیٹرول، بجلی اور گیس کی راشننگ کے ذریعے جاری کھاتوں کا خسارہ پورا کیا جائے گا۔

منصوبے پر عمل درآمد کے لیے قومی اسمبلی سے منی بجٹ منظور کروایا جائے گا، منی بجٹ منظور ہوتے ہی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں حائل تمام رکاوٹیں بھی دور ہو جائیں گی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے معیشت کی بحالی کے 10 سالہ جامع مجوزہ منصوبے کے مطابق ٹارگیٹڈ سبسڈی صرف کم آمدن طبقے کو دی جائے گی۔

پیٹرولیم مصنوعات اور گیس پر پیٹرولیم لیوی 70 سے 100 روپے فی لٹر کرنے۔ دکانداروں اور تاجروں پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے۔

صوبوں کو منتقل کیے۔ جانے والے فنڈز گیس اور بجلی کے شعبے۔ میں لائن لاسز سے منسلک کردیے جائیں گے۔

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کا تعین مارکیٹ کی بنیاد پر کرنے۔ ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری۔ مقامی اور غیر ملکی۔ قرض کی ری اسٹرکچرنگ کی تجویز بھی اس منصوبے میں شامل ہے۔

ملکی معیشت کی بہتری کا یہ منصوبہ دوست ممالک سے شئیر کر کے اسٹرکچرڈ سپورٹ مانگی جائے گی۔ ان ممالک میں چین، یو اے ای، سعودی عرب، قطر، یورپی یونین اور امریکا شامل ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.