شعیب اختر کو سو میل فی گھنٹہ کی رفتار والے ’بزرگ بولر‘ کی تلاش

17 مارچ 2011 کی اس تصویر میں سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر کولمبو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران

سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر کو ’سو سال کی عمر میں سو میل فی گھنٹہ‘ کی رفتار سے بولنگ کروانے والے بولر کی تلاش ہے۔

دنیا کے تیز ترین بولر بولر شعیب اختر کو ایک ایسے بولر کی تلاش ہے. جو ’سو سال کی عمر میں سو میل فی گھنٹہ‘ کی رفتار سے بولنگ کرواتے ہیں۔

شعیب اختر نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر ایک عمر رسیدہ بولر کی ویڈیو شیئر کی ہے. جس کے ساتھ انہوں نے لکھا: ’ارے واہ۔ سو سال کی عمر میں سو میل فی گھنٹہ۔ کوئی انہیں ڈھونڈ کر لائے، مجھے ان سے مل کر بہت اچھا لگے گا۔‘

شعیب اختر نے جو ویڈیو شیئر کی ہے اس سے یہ واضح نہیں کہ ویڈیو میں بولنگ کروانے والے شخص کا تعلق پاکستان کے کس علاقے سے ہے۔

سوشل میڈیا صارفین بھی اس بزرگ بولر کے انداز کو سراہا اور ساتھ ہی انہیں تلاش کرنے کی کوششیں بھی شروع کر دیں۔

ٹوئٹر صارف کلیم بھٹی نے تحریر کیا: ’واہ، ان کا رن اپ مائیکل ہولڈنگ جیسا اور ایکشن شعیب اختر جیسا ہے۔ بہت اعلیٰ امتزاج۔‘

سلطان میر نامی ٹوئٹر صارف بھی بولر کو تلاش کرنے میں مدد کی اپیل کرتے نظر آئے۔ انہوں نے لکھا: ’ان کو ڈھونڈنے میں مدد کیجیے گا۔‘

سابق پاکستانی بلے باز سعید انور کے نام سے بنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے شعیب اختر کو مخاطب کر کے لکھا گیا: ’آپ جیسا رن اپ اور آپ ہی کی طرح بازو بلند کر کے بولنگ ایکشن۔ بالکل ویسا جیسا آپ نے 1999 کے ورلڈ کپ میں کیا تھا۔‘

ٹوئٹر صارف عامر خان سواتی نے ازراہ مذاق لکھا: ’پاکستان سپر لیگ 2040 میں شعیب اختر کا مستقبل۔‘

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.