فرانس: گوگل پر 250 ملین یورو کا جرمانہ عائد

فرانسیسی ریگولیٹرز نے امریکا کی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی الفابیٹ کے سرچ انجن ’گوگل‘ پر کروڑوں ڈالرز کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی مقابلے کے نگراں ادارے نے ایجنسی فرانس پریس .(اے ایف پی) سمیت دیگر خبر رساں تنظیموں اور میڈیا اداروں کا مواد. بغیر اجازت استعمال کرنے پر گوگل. کی مصنوعی ذہانت سروس ’جیمنی‘ پر خدشات ظاہر کئے ہیں۔

فرانسیسی ریگولیٹرز نے ان خدشات کے پیش نظر گوگل پر 250 ملین یورو (272 ملین ڈالرز) کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی ریگولیٹرز کا کہنا ہے کہ گوگل کی اے آئی سروس ’جیمنی‘ نے ای یو حقوقِ اِملاکِ دانش (EU Intellectual Property) .کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے. میڈیا کمپنیوں کو مطلع اور 2022 میں کئے گئے معاہدے کے مطابق ادائیگی کئے. بغیر ان کا مواد دوبارہ آن لائن شائع کیا ہے۔

تصفیہ

فرانسیسی ریگولیٹرز نے گوگل کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے. کہ گوگل تصفیہ کے مطابق کارروائی مکمل ہونے تک قانونی چارہ جوئی میں حصہ نہ لے. اور مستقبل میں ایسی غلطیوں کے تدارک کے لیے موئثر اقدامات کئے جائیں۔

واضح رہے کہ یہ جرمانہ فرانس میں آن لائن مواد پر کاپی رائٹ کے تنازعہ سے منسلک ہے. جس میں ملک کی کچھ بڑی خبر رساں تنظیموں بشمول ایجنسی فرانس پریس (اے ایف پی) کی شکایات کی وجہ سے شروع کیا گیا ہے۔

تاہم اس حوالے سے فرانس میں گوگل کے. دفتر کی جانب سے کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.