فرحان سعید اور عروہ حسین کی پہلی نظر میں پھوٹنے والی محبت کی دلچسپ کہانی

لالی ووڈ کی خوبصورت فنکار جوڑی، فرحان سعید اور عروہ حسین ایک دوسرے کے لیے بنے ہیں، اِن کی پہلی نظر سے ہی شروع ہونے والی محبت کی دلچسپ داستان سے بہت کم لوگ واقف اور جاننا چاہتے ہیں۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں متعدد خوبصورت جوڑے موجود ہیں. جن میں سے معروف  گلوکار اور اداکار فرحان سعید اور اداکارہ اور گلوکارہ عروہ حسین کی جوڑی کو ایک خاص حیثیت حاصل ہے۔

اس  جوڑی نے اجنبی، دوست اور پھر جنم جنم کا ساتھی. بننے کے لیے کیسے ایک دوسرے پر بھروسہ کیا یہ سب معلومات اس رپورٹ میں درج ہیں۔

فرحان سعید اور عروہ حسین کی ملاقات کیسے ہوئی؟

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے گلوکار فرحان سعید کا پورا نام فرحان سعید بٹ ہے، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز پاکستانی بینڈ جل کے لیڈ گلوکار کے طور پر کیا، وہ صرف 17 سال کے تھے جب انہوں نے لاہور کے پاپ راک بینڈ جل میں بطور گلوکار شمولیت اختیار کی۔ 

2011 میں، فرحان نے گلوکاری میں اپنا سولو کیریئر شروع. کرنے کے لیے جل بینڈ چھوڑ دیا۔

2014 میں فرحان نے اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز پاکستانی ڈرامے، ’دے اجازت جو تو‘ سے کیا  تاہم، انہیں ڈرامہ سیریل ’اُڈاری‘ سے وسیع پیمانے پر پہچان ملی. جس میں اُنہوں نے عروہ حسین کے ساتھ اداکاری کی تھی۔

فلمی کیریئر

فرحان نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2022. میں فلم ٹِچ بٹن سے کیا تھا۔

دوسری جانب عروہ حسین نے بطور ماڈل اپنے کیریئر کا آغاز کیا. اور 2012ء میں پاکستانی ڈرامے ’خوشبو کا گھر‘ سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔

عروہ نے ڈرامہ سیریل ’پرواز‘ میں ’میرا‘ کا کردار اور ’مشک‘ ڈرامے میں ’گڈی‘ کے کردار سے کافی شہرت حاصل کی۔

2014ء میں  عروہ نے رومانوی کامیڈی فلم ’نامعلوم افراد‘. سے اپنی فلمی کریئر کی شروعات کی، 2019ء میں عروہ نے بطور پروڈیوسر اپنی پہلی فلم ’ٹِچ بٹن‘ کا اعلان کیا. جسے 2022 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

فرحان سعید اور عروہ حسین کی پہلی ملاقات کے بارے میں بات کریں. تو دونوں کی ملاقات ایک مشترکہ دوست کے ذریعے لاہور میں ایک پارٹی کے دوران ہوئی تھی، دونوں پہلی ملاقات میں اچھی طرح سے ملے اور اچھے دوست بن گئے۔

’وہ دن ہمیشہ کے لیے میری زندگی کے سب سے ناقابل فراموش اور خوبصورت دنوں میں سے ایک دن رہے گا۔‘

فرحان سعید کا عروہ حسین کو پروپوزل

فرحان سعید بہت رومانوی ہیں، ابتدائی دوستی کے بعد فرحان اور عروہ کے درمیان محبت پھوٹ چکی تھی اور دونوں نے ڈیٹنگ شروع کر دی تھی۔

فرحان نے عروہ کو پروپوز کرنے کے لیے انتہائی رومانوی محبت جگہ کا انتخاب کیا. یعنی کہ پیرس میں واقع ایفل ٹاور جہاں فرحان نے عروہ سے شادی کے لیے پوچھا۔

عروہ حسین کا اس لمحے پر بات کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ:

’میں دل سے رومانٹک ہوں، مجھے وہ وقت یاد ہے جب فرحان نے مجھے پروپوز کیا تھا اور کیسے مجھے ایک جھٹکا سا لگا تھا۔‘

فرحان نے عروہ کو پروپوز کیا. تو انہوں نے فوراً ہاں کر دی تھی۔

عروہ کا بتانا ہے کہ فرحان کی جانب سے مجھے محبت پروپوز کیے جانے کے منصوبے میں میری بہن ماورہ بھی شامل تھی اور اس نے یہ سب مجھ سے چھپا رکھا تھا۔

فرحان کے پروپوزل پر اپنے ردعمل کے بارے میں بات کرتے ہوئے عروہ نے کہا کہ انہیں ہاں کہنے میں صرف تین سیکنڈ لگے کیونکہ وہ ان کی محبت میں مکمل طور پر گرفتار ہو چکی تھیں۔

فرحان سعید اور عروہ حسین کی شادی

فرحان اور عروہ نے 2016ء میں بادشاہی مسجد میں .ایک نجی اور شاندار تقریب میں نکاح کیا۔

ان کی شادی میں تین ڈھولکیاں، ایک نکاح کی تقریب، ایک قوالی نائٹ اور ستاروں سے سجا استقبالیہ شامل تھا۔

فرحان اور عروہ کی شادی کو بہت سے لوگوں نے حد سے زیادہ گلیمرس ہونے. کی وجہ سے شدید تنقید کا بھی نشانہ بنایا تھا۔

ایک انٹرویو میں عروہ نے اپنی شادی پر ہونے والی تنقید کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ:

’میرے خیال میں دلہن کے طور پر یہ میرا حق تھا کہ میں اپنی پسند کا لباس پہنوں اور یہ سب کچھ صرف اور صرف میرے لیے تھا، یہ سب فرحان اور میری محنت کی وجہ سے ممکن ہوا تھا، ہم نے محنت کے ذریعے پیسہ کمایا اور خود پر خرچ کیا تھا، لہٰذا یہ مناسب بات ہے کہ ہم اپنا کمایا ہوا پیسہ خرچ کریں۔‘

فرحان اور عروہ کی شادی کے بعد کی زندگی

فرحان اور عروہ نے کبھی بھی اپنے مداحوں سے اپنے رشتے کو نہیں چھپایا، وہ اکثر اوقات سوشل میڈیا پر بتاتی ہیں کہ فرحان کو بطور شوہر پا کر کتنا خوش. اور خود کو کتنا خوش قسمت محسوس کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ عروہ حسین کی شادی فرحان سے اس وقت ہوئی جب. وہ محض 25 سال کی تھیں۔

فرحان اور عروہ کی طلاق کی افواہیں

2020 میں فرحان اور عروہ کی طلاق سے متعلق پہلی بار خبریں سامنے آئی تھیں، کئی رپورٹس میں بتایا گیا کہ جوڑے نے علیحدگی اختیار کر لی ہے. تاہم 2022ء میں فلم ٹِچ بٹن کی تشہیر کے. دوران فرحان نے قیاس آرائیوں پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا تھا. کہ ’ہمارے درمیان کوئی مسئلہ نہیں ہے۔‘

اداکار نے یہ بھی کہا تھا کہ انہوں. نے اور عروہ نے اپنی ذاتی زندگی کو عوامی توجہ سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فرحان سعید نے طلاق کی افواہوں پر کہا تھا کہ: 

’عروہ اور میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنی زندگی کو عام نہیں کریں گے، عوام کے پاس ہر چیز کے بارے میں کہنے کے لیے بہت کچھ ہے اور ان کے کچھ تبصرے تکلیف دہ ہوتے ہیں، ہم اپنی زندگی کے کچھ نجی معاملات اپنی حد تک رکھنا چاہتے ہیں۔‘

بعد ازاں 2023 کی میٹھی عید کے موقع پر عروہ اور فرحان نے ایک ساتھ خوبصورت تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے. اپنے درمیان علیحدگی کی تمام افواہوں کو رَد کر دیا تھا۔

اس جوڑی کی یہ رومانٹک تصویریں اِن کے مداحوں کے لیے راحت کا باعث بنی تھیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.