لندن: یوگا کلاس میں لیٹے افراد کو مردہ سمجھ کر پولیس بلا لی گئی

یوگا عام طور پر انسان اپنے ذہن اور جسم کو پُرسکون کرنے کے لیے کرتا ہے لیکن لندن کی کاؤنٹی لنکونشائر میں کچھ الگ ہی دیکھنے کو ملا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وہاں موجود یوگا کلاس میں لوگوں کو زمین پر پُرسکون انداز میں لیٹا دیکھ. کر لوگوں کو غلط فہمی ہو گئی کہ یہاں کئی لوگوں کو قتل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پولیس کو بدھ کی رات کئی لوگوں کے قتل کی اطلاع فون لندن پر دی گئی. جس کے حوالے سے بعد میں پتہ چلا. کہ یہ لوگ یوگا کلاس میں پُرسکون انداز میں اپنی آنکھیں بند کر کے زمین پر لیٹے ہوئے تھے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ وہاں موجود تمام افراد بالکل ٹھیک تھے اور پولیس کو فون غلط ارادے سے نہیں کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے 22 سالہ خاتون یوگا ٹیچر نے بتایا. کہ کلاس میں 7 افراد موجود تھے اور اس دوران انہوں نے 2 افراد. کو کھڑکی سے جھانکتے ہوئے دیکھا جنہوں نے ہو سکتا ہے. کہ غلط سمجھ کر پولیس کو فون کیا ہو۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.