محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

محرم الحرام کے چاند کی رویت کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں جاری ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظر آنے یا نہ آنے کے بعد آج ماہ محرم اور نئے اسلامی سال 1445ھ کے آغاز ہونے. یا نہ ہونے کا حتمی اعلان کرے گی۔

ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔ 

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز اور دیگر حکام بھی شریک ہیں۔ 

چاند کی رویت سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے. کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں محرم کا چاند نظر آنے کے معمولی امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کوئٹہ میں موسم گردآلود ہونے کی وجہ سے محرم کا چاند نظر آنے کا امکان کم ہے۔ تاہم غروب آفتاب کے 39 منٹ تک چاند نظر آسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کی ساحلی پٹی پر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے امکانات ہیں. کوئٹہ میں بادلوں کی وجہ سے بھی چاند نظر آنے کا امکان کافی کم ہے۔

ادھر اسلام آباد میں بھی محرم الحرام کا چاند دیکھنے کےلیے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ 

اس اجلاس میں محکمہ موسمیات اور سپارکوں کے نمائندے بھی موجود ہیں۔ 

اسلام آباد میں موسم آبرآلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.