نوال سعید کا نور حسن سے اظہار محبت

محبت

اداکارہ نوال سعید نے ساتھی اداکار نور حسن کے لیے کُھل کر پیار کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کرنے والی اداکارہ نوال سعید اور نور حسن نے آپس میں منفرد، مضبوط اور دوستی کے رشتے سے متعلق بات کی۔

24 سالہ نوال سعید کا نور حسن کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا. کہ میں نور حسن سے بہت  پیار کرتی ہوں اور یہ سب جانتے ہیں. میرے قریبی لوگ جانتے ہیں. کہ میں نور حسن کی بہت تعریف کرتی ہوں اور اِنہیں بہت پسند کرتی ہوں۔

نوال سعید کا کہنا تھا کہ نور حسن وہ انسان ہے. جس کے ساتھ میں اپنا سب کچھ شیئر کر سکتی ہوں. اپنے راز، خوشی اور غم. میں اسلام آباد گئی وہاں میں نے نور حسن کے بغیر خود کو بہت  نامکمل محسوس کیا. اور نور کو بہت یاد کیا۔

اس دوران نور حسن  نے بھی نوال سعید کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نوال ناصرف خوبصورت بلکہ اچھی لڑکی بھی ہے. وہ نوال کے ساتھ ہر موضوع پر گفتگو کر سکتے ہیں. اور سارا دن بات کر سکتے ہیں کیوں کہ نوال اُنہیں سمجھتی ہیں۔

36 سالہ نور حسن نے مزید کہا کہ زندگی میں کچھ بھی نیا ہونے پر وہ نوال کو سب سے پہلے بتاتے ہیں. اُن کے فون کی ڈائیلنگ لسٹ میں سب سے پہلا نمبر نوال سعید کا ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.