ومبلڈن: ویمن ایونٹ کے کوارٹر فائنلز میں اپ سیٹ

ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے ویمن ایونٹ کے کوارٹر فائنلز میں اپ سیٹ ہوگئے۔ ایونٹ کی ٹاپ سیڈ اور عالمی نمبر ایک ایگا سیویا ٹیک اور نمبر چار سیڈ جیسیکا پیگیولا ان سیڈڈ کھلاڑیوں سے ہار گئیں۔

لندن کے آل انگلینڈ کلب میں جاری ایونٹ. میں منگل کو ویمن ایونٹ کے دو کوارٹر فائنلز ہوئے جو سنسنی خیز مقابلوں کے بعد ان سیڈڈ کھلاڑیوں کی جیت پر ختم ہوئے۔

عالمی نمبر ایک اور ٹاپ سیڈ پولینڈ کی ایگا سیویا ٹیک کو ان سیڈڈ یوکرین. کی ایلینا سویتولینا نے تین سیٹ کے مقابلے کے بعد 5-7، 7-6 اور 2-6 سے شکست دی۔

ایک اور کوارٹر فائنل میں نمبر. چار سیڈ جیسیکا پیگیولا ان سیڈڈ پلیئر مارکیٹا وونڈرو سووا سے 4-6، 2-6 اور 4-6 سے شکست کھاگئیں۔

دونوں فاتح کھلاڑی سیمی فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.