ٹیسٹ سیریز: انگلینڈ نے پاکستان کو وائٹ واش کر دیا

پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں شدید مشکلات سے دوچار ہے

انگلینڈ نے کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔

پاکستان ٹیم ہوم گراؤنڈ پر اس قبل 1960ء میں ٹیسٹ سیریز دو صفر سے ہاری تھی۔

ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار پاکستان کو مسلسل 4 ٹیسٹ میچز میں شکست ہوئی ہے۔

انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ سے قبل پاکستان ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا سے بھی ایک ٹیسٹ ہارا تھا۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے 167 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

انگلش ٹیم کی جانب سے بین ڈیکیٹ 82 اور بین اسٹوکس 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

گزشتہ روز انگلینڈ کے بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے تھے۔

زیک کرولی 41 اور ریحان احمد 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دونوں کو اسپنر ابرار احمد نے آؤٹ کیا۔

پاکستان کی دوسری اننگز

پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 216 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی. اور پہلی اننگز کے 50 رنز کے خسارے کے بعد انگلینڈ کو 167 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 54 اور سعود شکیل 53 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ عبداللّٰہ شفیق 26 اور شان مسعود 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ریحان احمد نے. 5، جیک لیچ نے 3 جبکہ مارک ووڈ اور جو روٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس میچ میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں 304 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں بابر اعظم نے 78 اور آغا سلمان نے 56 رنز .کی اننگز کھیلی تھی جبکہ اظہر علی نے 45 رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4 اور ڈیبیو کرنے والے نوجوان کھلاڑی ریحان احمد نے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

انگلش ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 354 رنز بنائے تھے. اور پاکستان پر 50 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔

مہمان ٹیم کی جانب سے ہیری بروک نے 150 گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد 111 رنز بنائے تھے جبکہ بین فوکس نے 64 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

پاکستان کے احمد ابرار اور نعمان علی نے 4، 4 انگلش کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا. جبکہ ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے محمد وسیم نے 1 وکٹ حاصل کی تھی۔

پاکستان ٹیم

پاکستان ٹیم میں عبداللّٰہ شفیق، شان مسعود، اظہر علی، بابر اعظم، محمد رضوان، آغا سلمان، سعود شکیل، فہیم اشرف، نعمان علی، محمد وسیم اور ابرار احمد شامل ہیں۔

انگلینڈ ٹیم

زیک کرولی، بین ڈیکیٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس، بین فوکس، ریحان احمد، اولی رابنسن، مارک ووڈ اور جیک لیچ پلیئنگ ٹیم میں شامل ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.