پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: پہلے ون ڈے میں پاکستان کی فتح کے بعد محمد رضوان کی کارکردگی پر مداح خوش

نیوزی لينڈ
محمد رضوان

تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ نیوزی لینڈ نے پاکتسان کو 256 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔

پاکستان کی طرف سے محمد رضوان 77 بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔

اس سے پہلے نسیم شاہ نے 10 اوورز میں 57 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ انھوں نے نیدر لینڈز کے خلاف اگست 2022

اپنا ڈپیو کر رہے لگ سپنر اسامہ میر نے دو اہم کھلاڑیوں کین ولیمسن اور ٹام لیتھم کو آؤٹ کیا۔

30 کے مجموعی سکور پر پاکستان کی پہلی وکٹ اس وقت گری جب امام الحق 11 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد بابر اعظم کریز پر آئے جنھوں نے 82 گیندوں پر 66 رنز بنائے اور سٹمپ ہوئے۔

فخر زمان 74 گیندوں پر 56 رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز وکٹ کیپر محمد رضوان نے کیے جنھوں نے 86 گیندوں پر 77 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ 

سوشل میڈیا پر محمد رضوان کے چرچے

چنانچہ سوشل میڈیا پر محمد رضوان کے لیے تعریفیں چھائی رہیں۔ اور ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی پے در پے شکستوں سے تھک چکے مداحوں میں خوشی کی ایک نئی لہر نظر آئی۔ 

کرکٹ تبصرہ کار سج صادق نے لکھا کہ جب بولر محمد رضوان کی طرف بال بھی پھینکیں۔ تو وہ مسکراتے ہیں اور دل پر ہاتھ رکھ لیتے ہیں۔

میں اپنے آخری ون ڈے میں بھی 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

رضوان کے ایک شاٹ کا بہت چرچا رہا جسے وہ کھیلتے ہوئے گر پڑے مگر پھر بھی اُنھوں نے گیند باؤنڈری تک پہنچا دی اور اس دوران رنز لیتے ہوئے بھی وہ کسی تکلیف کے باعث لڑکھڑا کر گر پڑے۔ 

جویریہ نامی کرکٹ مداح نے لکھا کہ رضوان کے اس شاٹ نے میرا دن بہتر بنا دیا۔ اللہ ہمیشہ آپ کی حفاظت کرے۔

نور العین نے لکھا کہ ان انجریز کے باوجود وہ پاکستان کے لیے محنت سے اچھا کھیل رہے ہیں، یہ ہمارے رضوان ہیں۔ پھر بھی کچھ لوگ انھیں خود غرض کہتے ہیں۔ اُنھیں شرم آنی چاہیے۔

ایک اور ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لکھا گیا کہ رضوان اتنے ’سویٹ‘ ہیں کہ اگر آپ انھیں کچھ برا کہیں تو وہ بس مسکرائیں گے، جیسے بال اُنھیں سینے پر لگی۔ اور وہ بولر کو دیکھ کر مسکرانے لگے۔

ان کی بلے بازی اور مزاج کی تعریفوں کے ساتھ ان کی وکٹ کیپنگ کو بھی لوگوں نے خوب سراہا۔ 

محمد اسد نامی ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ وکٹ کیپنگ ایک آرٹ ہے اور محمد رضوان نے آج بہت نفاست دکھائی ہے۔

تبصره

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.