پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ یکم سے پانچ دسمبر تک پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اس میچ کے لیے چار وی آئی پی انکلوژرز کا ہر روز کا ٹکٹ 500 روپے ہوگا۔

اسی طرح پریمیئر انکلوژرز کا روزانہ ٹکٹ ڈھائی سو روپے مقرر کیا گیا ہے۔ 

پاک انگلینڈ سیریز کے ٹکٹ کل صبح سے آن لائن خریدے جا سکیں گے۔ 

سیریز کے ملتان اور کراچی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچز کے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.