کروڑوں کی منشیات لیکر جانے والا ڈرون کاہنہ میں پراسرار طور پر گر گیا

منشیات لے کر لاہور کے قریبی علاقے کاہنہ جانے والا ڈرون پراسرار طور پر گر گیا۔

پولیس کے مطابق ڈرون گرنے کا واقعہ رسول پورہ گاؤں ہلوکی کاہنہ میں پیش آیا ہے، بڑے سائز کا ڈرون دیکھ کر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ڈرون روز دار نامی زمیندار کی زمینوں میں گرا ہے. جس کے ساتھ بندھی کروڑوں روپے مالیت کی 6 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا ہے. کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے ڈرون اور منشیات کو قبضے میں لے لیا ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ منشیات سے بھرا ڈرون کہاں سے آپریٹ ہوا. اور کہاں جارہا تھا؟اس ضمن میں تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.