یہ امداد امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی ۔(یو ایس ایڈ) کے ذریعے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے جان بچانے والی انسانی امداد کے لیے فراہم کی جائے گی۔
پاکستان کی حکومت نے سیلاب کو قومی ایمرجنسی قرار دے دیا ہے۔ جس میں 66 اضلاع کو ’آفت زدہ‘ قرار دیا گیا ہے۔
امریکہ نے پاکستان میں سيلاب سے جانی نقصان اور گھروں کے تباہی پر دکھ کا اظہار کیا۔
امریکہ مقامی شراکت داروں اور پاکستانی حکام کے ساتھ قریبی تعاون اور بحران کی نگرانی جاری رکھے گا۔
یو ای ایڈ کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ایک ماہر سیلاب کے اثرات کا جائزہ لینے اور امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے تعاون فراہم کرنے 29 اگست کو پاکستان آئے ہیں۔
یو ایس ایڈ کے مطابق امدای منصوبوں میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا۔ کہ ان متاثرین تک براہ راست امداد پہنچے جو سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
امریکہ امدادی منصوبوں میں مستقبل میں آنے والے سیلاب کے اثرات کو کم کرنے اور ان کی روک تھام بھی شامل ہے۔